Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 5 May 2018

سعودیہ میں 34.7 ارب ڈالر کے انٹرٹینمنٹ انقلاب کا آغاز

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)کئی دہائیوں بعد گزشتہ سال سینماؤں پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد سعودی عرب نے اب جدت پسندی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ملک کو ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کا ہب بنانے کے لیے تیزی سے قدم بڑھانے کا آغاز کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی فلم اسٹار کیٹی ہولمز اور برطانوی اداکار اور ڈائریکٹر ادریس ایلبا نے سعودی حکام سے ملاقات کی، سعودی عرب نے جمعرات کی رات کو 2020 تک ثقافت اور تفریح کے شعبے میں 130 ارب ریال (34.7 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا آغاز کردیا۔

سعودی عرب کی ثقافتی پالیسی کی قیادت کرنے والے احمد المازد نے کہا کہ ’اس سرمایہ کاری کا مقصد حقیقی معنوں میں ثقافتی صنعت کی تعمیر ہے جہاں تھیٹرز، سینما اور تربیتی سینٹرز ہوں گے۔‘

اہم منصوبوں میں 16 انٹرٹینمنٹ کمپلیکس، آبی مخلوقوں کا سینٹر اور تین دیگر بڑے تفریحی ہب کی تعمیر شامل ہے۔یہ تمام منصوبے سعودیہ کے تین شہروں کو ’زندگی کے معیار‘ کے حوالے سے دنیا کے 100 بہتر شہروں میں شامل کرنے کے عزم کو یقینی بنانا ہے۔

’کوالٹی آف لائف پروگرام 2020‘ کے نام سے یہ منصوبہ امیر سعودی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے کہ وہ اپنا فرصت کے وقت کا بڑا حصہ سلطنت میں گزاریں، جہاں کی نصف سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر محیط ہے۔

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ پالیسی کے سربراہ احمد خطیب کا کہنا تھا کہ ’یہ منصوبہ سعودی شہریوں کو اطمینان دلانے کے لیے کردار ادا کرے گا اور انہیں یہ تحریک دے گا کہ وہ اپنے ملک میں ہی سرمایہ کاری کریں اور یہیں قیام کریں۔‘

اس ثقافتی انقلاب میں سعودی حکومت 50.9 ارب ریال خرچ کرے گی، جبکہ دیگر سرمایہ کاری نجی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی پارٹنرز سے حاصل کی جائے گی۔برطانوی اداکار ایلبا نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’سعودی عرب نے مجھے یہاں اپنی فلم بنانے کا موقع دیا ہے اور میں دوبارہ یہاں ضرور آؤں گا۔‘

The post سعودیہ میں 34.7 ارب ڈالر کے انٹرٹینمنٹ انقلاب کا آغاز appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HU1Xc0
via IFTTT

No comments:
Write komentar