Technology

Ads

Most Popular

Monday, 7 May 2018

نائجیریا: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

 

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کی ریاست گواسکا کے گاؤں میں مسلح جرائم پیشہ گروہ نے حملہ کرکے بچوں اور عورتوں سمیت 45 افراد کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے وسط میں واقع مسلم اکثریتی ملک نائجیریا کی ریاست گواسکا کے ایک گاؤں کاڈونا میں اتوار کی شام ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 افراد کو ہلاک کردیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ علاقائی حکومت نے کاڈونا میں متاثرہ افراد کی امداد کے لیے مقامی پولیس طبی خدمات انجام دینے والے عملے کو فوری طور پر روانہ کردیا تھا۔پولیس ترجمان مختار علی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ریاست زام فارا سے ہے جو راہزنی، اغواء برائے تعاون جیسی وارداتوں میں ملوث ہی۔

مختار علی نے میڈیا کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر تین گھنٹے تک متاثرہ گاؤں کا میں خودکار اسلحہ لے کر دندناتے پھرے اور عام افراد کو قتل کرکے ان کے گھروں کو آگ لگاتے رہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خصوصاً ان افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گولیوں کا نشانہ بنایا جو ’جو اپنا دفاع خود کرو‘ کی مہم چلارہے تھے۔

ضلعی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ مسلح گروہوں سے نمٹنے کے لیے مستقل طور پر علاقے میں آرمی کو تعینات کردیا گیا ہے۔ تاکہ عام افراد کے قتل عام کو روکا جاسکے۔

خیال رہے کہ نائجیریا کی ایک اور ریاست جنوارا میں ایک ہفتہ قبل ہی مذکورہ گروہ نے کوئلے کی سرنگوں میں کام کرنے والے 14 افراد کو قتل کیا تھا۔یاد رہے کہ نائجیریا گذشتہ کئی برسوں سے سیکیورٹی بحران کا شکار ہے، اس سے قبل نائجیریا میں آئے روز داعش سے منسلک دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے عام شہریوں کو قتل اور اغواء کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے بوکوحرام پر کسی حد تک قابو پایا ہے تو ڈاکوؤں کے مسلح گروپ سر اٹھانے لگے ہیں۔

The post نائجیریا: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 45 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KEK0zU
via IFTTT

No comments:
Write komentar