Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

عمران خان کے تباہ کُن یارکرز۔۔۔۔۔۔ حکمران جماعت کی چار ایسی وکٹیں گرا دیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، 5 نامور رہنماء و سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

 

عمران خان کے تباہ کُن یارکرز۔۔۔۔۔۔ حکمران جماعت کی چار ایسی وکٹیں گرا دیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، 5 نامور رہنماء و سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔۔۔۔لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو مینار پاکستان کے جلسے کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہو

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اب اس مقام تک پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے جلسے کا حجم اہم نہیں ، 29 اپریل کے جلسے کے بعد ایک نیا عمران خان سامنے آیا ہے جو نیا پاکستان بنانے کا اہل ہے ۔۔۔۔۔مینار پاکستان جلسے پر مختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹر ایک دوسرے کے ساتھ کیا گفتگو کرتے رہے؟ آنکھوں دیکھا احوال سامنے آ گیا

چکی ہیں تو دوسری جانب عمران خان اور انکی جماعت پنجاب میں اپنے پنجے گاڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکمران جماعت کے چار مرکزی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم پی اے چوہدری لیاقت علی شوکت جو کہ پی پی 123 پیر محل سے منتخب ہوئے تھے انہوں نے اپنے بیٹے فرحان مصطفٰی اور اپنے وفد کے ہمراہ جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی ، ملاقات میں حلقے کی عوام کے مسائل سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد چوہدری لیاقت علی نے اپنے بیٹے اور وفد کے ہمران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جہانگیر ترین کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں ملاقات

یہ بھی پڑھیں : خواجہ جی پر سیاہی پھینکنے والے کی ضمانت بیس دن بعد اور ساتھ وقفے وقفے سے تیس لتر اور اعلیٰ عدلیہ کو گالیاں دینے والوں کو قصور پولیس کی جانب سے مٹن کڑاہیاں اور اگلی صبح ضمانتیں۔۔۔۔نااہل لیگ کے میڈیا سیل کی کارستانیوں کے حوالے سے انکشافات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

میں رائے حسن نواز اور رائے عزیز اللہ بھی شامل تھے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد سے منتخب ہونے والے سابقہ ایم پی اے شاہد خلیل نور اور رائے اعجاز کھرل ، چینیوٹ سے منتخب ہونے والے سابقہ ایم پی اے علی حسن قاضی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے لیاقت شوکت اور پاکپتن سے منتخب ہونے والے سابقہ تحصیل ناظم فرخ مانیکا آج عمران خان سے بنی گالہ ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس ملاقات کے بعد وہ باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس کے بعد مخالفین کو ایک سیاسی خلاء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسے مخالفین کے لیے پُر کرنا مشکل ہوگا۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I8NkVH
via IFTTT

No comments:
Write komentar