لندن (مانیٹرنگ دیسک) اگر تو آپ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو چیٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یوٹیوب کے ویب ورژن میں دوستوں سے بات کرنا ممکن ہونے والا ہے۔جی ہاں یوٹیوب کے موبائل اپلیکشن میں تو کافی عرصے سے میسجنگ کا آپشن موجود ہے مگر اب یہ آپشن ویب ورژن کے لیے متعارف کرائے جانے والا ہے۔مگر کیا یہ فیس بک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم یہ استعمال میں کافی آسان بھی ہے۔نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سائٹ اوپن کرنے پر اوپر دائیں،
جانب کے کونے میں جہاں پروفائل فوٹو ہوتی ہے، وہاں ایک نیا بٹن یوٹیوب ایپس اور نوٹیفکشنز کے درمیان نظر آئے گا۔اس پر کلک کریں تو آپ کو اس پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کرنے کا ایک نیا راستہ مل جائے گا بلکہ اس سے ہٹ کر بھی چیٹ کی جاسکتی ہے۔تاہم یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ جہاں صارفین کے لیے ویڈیوز کے لنک کاپی پیسٹ کرنا بہت آسان ہے (موبائل کے مقابلے میں)، وہ اس میسجنگ آپشن کو کیوں آزمانا پسند کریں گے؟تاہم اگر آپ فون کی بجائے کی بورڈ سے چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اب بہت جلد یہ آپشن آپ کو یوٹیوب کے ویب ورژن میں بھی مل جائے گا بلکہ اکثر افراد کو مل بھی چکا ہے۔
The post یوٹیوب ویب ورژن میں بھی ڈائریکٹ میسجنگ متعارف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IMBaTq
via IFTTT


No comments:
Write komentar