لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سری لنکا میں وکٹ فکسنگ سکینڈل کی تہلکہ خیز رپورٹ کے بعد عرب ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے رپورٹر نے ایک سٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو بنائی گئی جس میں حسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس،
کرکٹر رابن مورس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔ رابن مورس نے سٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔آئی سی سی کی جانب سے رپورٹ کے مکمل منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ بھی’فکس‘ کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔
The post وکٹ فکسنگ سکینڈل،پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Lyr9XK
via IFTTT


No comments:
Write komentar