Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 5 May 2018

امریکہ شام میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ شام کے حصے بخرے کرنے کی غرض سے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔نیوز ایجنسی تاس کے مطابق سوچی شہر میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ امریکہ شام کے شہر التنف اور الرکبان میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قرار دادوں کے تحت ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ نے ماسکو کے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات بھی کھل کر کہی کہ امریکہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس ملک کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔

The post امریکہ شام میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، روسی وزیر خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2juoRfo
via IFTTT

No comments:
Write komentar