لاہور(ویب ڈیسک) لالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نے کہا ہے فلموں میں عریانی وفحاشی کے خلاف ہوں۔ ایک ملاقات کے دوران صائمہ نے کہا کہ اپنے پورے فلمی کیرئیرکے دوران میں نے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا۔ صائمہ نے کہا کہ فلم سنسربورڈاور وزارت ثقافت کوچاہےئے کہ وہ ایسے تمام فلمسازوں،ہدایتکاروں اور اداکاروں کا احتساب کرے۔
جوفلموں میں عریانی وفحاشی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب کے ساتھ ساتھ فلم رائٹرز،شاعروں ،اورگلوکاروں کا بھی محاسبہ ہونا چاہےئے جوکہ ایک ہی طرح کی فلمیں لکھ رہے ہیں۔اور بے ہودہ گیتوں کو لکھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نے بتایا کہ میں بحیثیت فلمساز اپنی فلم مجاجن پرفخرکرسکتی ہوں۔کیونکہ اس فلم میں ہم نے فنکاروں کی پرفارمنس ،میوزک ڈائریکشن اور عمدہ کہانی پرانحصار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شایقین کوچاہےئے کہ وہ صاف ستھری فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص دائر ے سے باہر نکلنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، بہت سے ممالک جوائنٹ ونچر کے ذریعے کامیابی حاصل کر چکے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس کا تجربے کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اچھے اسکرپٹس کی حامل فلمیں بن رہی ہیں ہمیں چاہیے کہ ان فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ثناء نے کہا کہ ایران ، ترکی سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کر کے فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ یہ وہ اقدامات ہیں جس کیلئے وزارت ثقافت کو آگے آنا ہوگا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنا ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری کے لئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جن سے استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wmcdbO
via IFTTT

No comments:
Write komentar