Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے کی نامزد سربراہ نے منصب سنبھالنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے سی آئی اے کیلئے نامزد کردہ سربراہ جینا ہسپیل نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے۔ اس اقدام کی وجہ سی آئی اے میں تحقیقات کے طریق کار میں ان کے متنازعہ کردار کے حوالے سے تشویش بتائی جاتی ہے۔ جینا نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی۔ جینا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سی آئی اے میں تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ جیسی نئی ٹیکنیک کے استعمال کی زبردست حامی رہی ہیں جسے دنیا بھر بدترین تشدد قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

جینا کو ان کے تحقیقاتی طریقوں کے استعمال کے بارے میں گفتگو کرنے کیلئے وائٹ ہائوس طلب کیا گیا جہاں ان کی اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ جینا ہسپیل نے وائٹ ہائوس کو کہا کہ وہ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ہونے والی ان کی نامزدگی کی توثیق کے سلسلے میں متوقع طور پر سخت اور مشکل سماعت کے پیش نظر دستبردار ہونا چاہیں گی۔ اس ملاقات کے بعد جینا لینگلے ورجینیا میں موجود اپنے دفتر واپس لوٹ گئیں۔

وائٹ ہائوس کے قانون سازی کے امور سے متعلق اہلکار مارک شارٹ اور وائٹ ہائوس کی ترجمان سارا سینڈرز اس کے فورا بعد لینگلے میں جینا کے دفتر گئے جہاں انہوں نے کئی گھنٹے تک جینا سے ملاقات کی اور ان سے اپنا فیصلہ بدلنے پر زور دیا تاہم جینا رضامند نہ ہوئیں۔

The post سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KGSHK2
via IFTTT

No comments:
Write komentar