Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

ہالی وڈ کے نامور اداکار فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا کریں گے؟ تازہ ترین خبر نے ڈائریکٹرز اور پروڈیو سرز پر بجلیاں گرا دیں

 

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہولی وڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے، جس کی فلمیں ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر سے ایک ہی دن میں اربوں روپے بٹور لیتی ہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا کی دیگر فلم انڈسٹریز کی طرح ہولی وڈ میں بھی تمام

اداکاروں کے یکساں معاوضے نہیں ہوتے۔اگر اداکاراؤں کو چھوڑ کر صرف اداکاروں کے معاوضے کی بات کی جائے تو بھی ان کے درمیان کروڑوں روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔فلمی شائقین ہمیشہ اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ وہ کس طرح جان سکیں کہ ان کے پسندیدہ ہیروز ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔اب شوبز و فیشن میگزین ویرائٹی نے ہولی وڈ کے کامیاب اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں و اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس نے فلمی دنیا میں ایک نیا ہنگامہ برپا کردیا۔اس فہرست میں 20 چوٹی کے اداکاروں و اداکاراؤں کے نام اور انہیں دیے گئے معاوضے کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔اداکاروں کے درمیان معاوضے کا موازنہ ان کی 2013 سے 2020 تک ریلیزہونے والی فلموں کے درمیان کیا گیا ہے، جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ ہیں، جو آنے والی فلم ’جیمز بانڈ‘ میں جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔ جیمز بانڈ‘ کے لیے ڈینیئل کریگ کو ڈھائی کروڑامریکی ڈالر(پاکستانی ڈھائی ارب روپے سے زائد) کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ معاوضہ لینے والے اداکار اور فلمز کی فہرست ڈینیئل کریگ: (جیمز بانڈ 2019) ڈھائی کروڑڈالرز، ڈیوین جانسن (ریڈ نوٹس2020) 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز،

ون ڈیزل (دی فیٹ آف دی فیوریس2017) 2 کروڑ ڈالرز، اداکارہ اینی ہیتھوے (بار بی 2020) ڈیڑھ کروڑ ڈالرز، اداکارہ جینیفر لارنس (ریڈ اسپارو 2018) ڈیڑھ کروڑ ڈالرز، سیٹ روگن (فلارسکے 2019) ڈیڑھ کروڑ ڈالرز، ٹام کروز (دی ممی 2017) ایک کروڑ 10 لاکھ سے 30 لاکھ ڈالرز کے درمیان، ہیریسن فورڈ (انڈیانا جونز فائیو 2020) ایک کروڑ 10 سے 20 لاکھ ڈالرز کے درمیان، اداکارہ سنڈرا بلاک (منینس 2015) ایک کروڑ ڈالرز، لیونارڈو ڈی کیپریو (ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ 2019) ایک کروڑ ڈالرز، رابرٹ ڈاؤنے جونیئر (اسپائیڈر: ہوم کمنگ 2017) ایک کروڑ ڈالرزک، یون ہارٹ (جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل 2017) ایک کروڑ ڈالرز، کرس پراٹ (جراسک ورلڈ: فالن کنگڈم 2018) ایک کروڑ ڈالرز، اداکارہ ایملی بلنٹ (جنگل کروز 2019) ایک کروڑ سے 80 لاکھ ڈالرز کے درمیان، اداکارہ بریس ڈلاس ہاورڈ (جراسک ورلڈ، فالن کنگڈم 2018) 80 لاکھ ڈالرز، ٹام ہارڈی (وینوم 2018) 70 لاکھ ڈالرز، ریان گوسلنگ (فرسٹ مین 2018) 65 لاکھ ڈالرز، جیک بلیک (جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل 2017) 50 لاکھ ڈالرز، مائیکل بی جارڈن (کریڈ ٹو 2018) 30 سے 40 لاکھ کے درمیان، ایتھن ہاک (دی پرگ 2013) 20 لاکھ ڈالرز لیں گے۔آخر کار سب سے زیادہ معاوضہ جیمز بانڈ کے جاسوس ڈینئل گریگ لیں گے جو کہ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jMGebA
via IFTTT

No comments:
Write komentar