Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

بریکنگ نیوز: مختاراں مائی پر حملہ۔۔۔۔ جتوئی سے افسوسناک اطلاعات موصول

 

جتوئی (ویب ڈیسک) مختاراں مائی کا موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر مارنے کی کوشش، ملزم فرار تفصیلات کے مطابق مختاراں مائی ویلفیئر سوسائٹی کے چیف آرگنائزر مختاراں مائی نے چیف جسٹس اور پولیس حکام کے نام تحریری درخواست میں بتایا ہے کہ وہ صبح اپنے سکول کا معائنہ کرنے آرہی تھیں کہ طارق مستوئی نامی نوجوان نے مجھے

رکشہ کی ٹکر مارنے کی کوشش کی ، تاہم میں نے اچانک ایک طرف ہوکر اپنی جان بچائی ، اس دوران اس نے اپنا پستول نکال لیا اور مجھے سنگین دھمکیاں دیں، ملزم نے سکول کے زروازے کو بھی اینٹیں ماریں ، تاہم دوسرے لوگوں کے آنے سے ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مختیار ویلفیئر سوسائٹی کے چیف آرگنائزرمحترمہ مختار مائی نے اپنے سکول کا معائنہ کرنے آرہی تھی اور سکول کی بچیاں بھی سکول آرہی تھیں کہ طارق مستوئی نامی نوجوان نے مجھے رکشہ کی ٹکر مارنے کی کوشش کی تو میں نے اچانک ایک طرف ہوکر اپنی جان بچائی اس دوران اس نے رکشہ روڑ کے درمیان کھڑا کرکے اپنا پسٹل نکال لیا اور دھمکی دی کہ تمہیں علاقہ میں سکول بنانے اور خواتین کو اتنی آزادی دینے ،فحاشی پھیلانے کا مزہ چکھائوں گااور تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گاجس پر اس نے سکول کی بچیوں کو پکڑا اور سکول میں بھاگ کر داخل ہوکر دروازہ اندر سے بند کرلیاجس پر اس نے دروازے کو بھی پختہ اینٹیں ماریںسکول میں کام کرنے والے مرد حضرات کے آنے پر اپنا رکشہ چھوڑ کر اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیااس موقع پر انہوں نے مقامی پولیس کو بھی ایک تحریری درخواست دی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ،آر پی او ڈیرہ غازی خان،آئی جی پنجاب پولیس اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ از خود نوٹس لیکر کاروائی کی جائے اور تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاانہوں نے مزید بتایا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو ذمہ دار طارق مستوئی اور اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ ذمہ دار ہوگا رابطہ پر جتوئی پولیس نے بتایا کہ ہمیں تحریری درخواست تو مل گئی ہے ہم تحقیقات کے بعد کاروائی عمل میں لائیں گے ۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2INVMKv
via IFTTT

No comments:
Write komentar