اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ( ن) لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا کوئی امکان نہیں، ہم نے تو ہر جگہ احترام ملحوظ خاطر رکھا، جو بھی جس کا دائرہ ہے اس کے اندر اس کو عزت دی اور احترام دیا، ہوا یہ ہے کہ ہمارے دائرے گورننس،
پارلیمنٹ اور سیاسی کلچر کے اندر مداخلت کی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے بکھرنے کا یقیناکوئی امکان نہیں ہے، نواز شریف کی جلاوطنی کے باوجود بھی پارٹی نہ منتشر ہوئی اور نہ ہی بکھری۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کہ 2013 کا الیکشن نواز شریف نے جنرل کیانی کی مدد سے جیتا نواز شریف کے خلاف نہیں، انھوں نے یہ بیان فوج کے ادارے اور اس وقت کے سپہ سالار کے خلاف دیا ہے، انھوں نے ایک بریگیڈیئر کا ذکر کیا، فرد واحد توکوئی چیز نہیں کرتا، انھوں نے فوج کے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ پوری دنیا میں ہمارے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں اور اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ صحافی باخبر لوگ ہیں اور بہتر بتا سکتے ہیں کہ خلائی مخلوق کا اشارہ کس طرف ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے توہین عدالت کیس میں جمع کروایا جانے والا غیر مشروط معافی نامہ قبول کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے۔منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو وکلا تنظیموں کے نمائندوں نے نہال ہاشمی کی جانب سے دیے گئے نازیبا بیان کی شدید مذمت کی۔ وکلا کے نمائندے ابراہیم ستی نے نے کہا کہ عدالت کے ساتھ گذشتہ 20 سال سے ایسا سلوک کیا جا رہا ہے اور اگر عدالت مناسب سمجھتی ہے تو نہال ہاشمی کو سزا ضرور دے لیکن انھوں نے خود ملزم کی معافی کی استدعا کی۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HSKbKv
via IFTTT

No comments:
Write komentar