(تسنیم خیالی)
امریکہ کی ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری سے یورپی ممالک خوش نہیں اور اس امریکی اقدام کو یورپ کے خلاف تجارتی جنگ تصور کررہے ہیں، امریکہ کی دستبرداری سے سب سے زیادہ پریشانی ایران کو نہیں بلکہ یورپی ممالک کو ہے، اسی پریشانی کو دورکرنے کےلئے یورپی ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو جاری رکھتے ہوئے امریکہ کی پرواہ نہیں کریں گے، اس ضمن میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کاکہنا تھا کہ یورپی ممالک ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے باوجود یورپی ممالک ابھی اس معاہدے کی حمایت کررہے ہیں کیونکہ یورپ کی ایران کے ساتھ مشترکہ تجارت موجود ہے جسے امریکی فیصلوں کی بناء پر ختم نہیںکیا جائے گا۔
فرانس سے قبل جرمنی نے بھی ٹرمپ کی ’’سیاسی حرکتوں‘‘ کو دیکھتے ہوئے یورپی ممالک سے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے یورپی ممالک امریکہ کو چھوڑیں اور اپنی راہ کا تعین خود کریں، امریکی جنرل چانسلر انجیلا میرکل نے تویہ بھی کہا کہ ایک اور نیٹو فورس کی تشکیل ضروری ہے جس میں امریکہ شامل نا ہو کیونکہ امریکہ سے اب یہ توقع نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ یورپ کی حمایت یا دفاع کرے گا، امریکہ کے اعلان کے مطابق90-180 دنوں کے اندر ایران پر اقتصادی پابندیوں کا انبار پھر سے ڈال دیا جائے گا، امریکہ نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ مذکورہ مدت کے بعد ایران کے ساتھ کام کرنے والے یورپی کمپنیوں پر بھی ایران کے ساتھ کام کرنے پر پابندیاں عائد ہوں گی، امریکہ کا رویہ یورپ کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے اور یورپ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے ، ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی امریکہ اور یورپ کے درمیان خلیج پیدا ہوئی اور یہ خلیج بدستور بڑھتی جارہی ہے اختلاف کی وجہ صرف ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری بلکہ بہت سے دیگر معاملات بھی ہیں، مثال کے طور پر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا امریکہ کا فیصلہ تھا جو بیشتر یورپی ممالک کو قبول نہیں تھا، اس کے علاوہ شام میں بشارالاسد کی بقاء پر بھی امریکہ اور یورپ کے درمیان اختلاف ہیں، ایران پر آنے والے وقت میں امریکہ نے اقتصادی پابندیاں پھر سے عائد کرنی ہیں، بات صرف 90-180 دنوں کی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ جائے گی، اب دیکھنا یہ ہے کہ یورپ امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات ختم کردے گا یا ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ کشیدگی برقرار رکھے گا۔
The post امریکہ اور یورپ آمنے سامنے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IRgvNu
via IFTTT


No comments:
Write komentar