Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا ، چند نے نکال دیا ۔۔۔۔ میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں نکالا ؟

 

صادق آباد (ویب ڈیسک ) عمران یا زرداری نہیں ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی خلائی مخلوق کیساتھ ہے ، آئندہ الیکشن کو ریفرنڈم اور انقلاب سمجھا جائے ہم نے لوڈ شیڈنگ اوردہشت گردی کا خاتمہ کیا،سابق وزیراعظم،عوام نے نواز شریف کو ضد بنا لیا ،مریم نواز،صادق آباد میں خطاب رحیم یارخان،صادق آباد

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا ، چند نے نکال دیا ، عوام ساتھ دیں،عمران یا زرداری نہیں ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی خلائی مخلوق کیساتھ ہے ، آئندہ الیکشن کو ریفرنڈم اور انقلاب سمجھا جائے ،صادق آباد کے عوام کی محبت اور پیارکو ہمیشہ یاد رکھوں گا ،ہم نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا، لوڈ شیڈنگ اوردہشت گردی کا خاتمہ کیا ، لاہور سے کراچی موٹر وے بن رہی ہے جو بہت جلد مکمل ہو جائے گی جبکہ مریم نواز نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کو اپنی ضد بنا لیا ہے ،بلوچستان میں (ن)لیگ کی حکومت کس نے ختم کی ؟ سینیٹ الیکشن میں عمران اورزرداری کاگٹھ جوڑکس نے کرایا،دونوں رہنماؤں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ شب صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ اگلے چند ماہ میں موٹر وے مکمل ہو نے جارہی ہے ، صادق آباد ،رحیم یارخان کے عوام اسی موٹر وے سے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد جائیں گے ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے گھر بھیج دیا گیا مگر ملک کے کروڑوں عوام آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں ،شہبازشریف نے اس قوم اور شعبہ کی خدمت کی ہے ،اگر عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو پورے ملک میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے کار ڈ جاری کریں گے ،نوازشریف نے ممتاز چانگ اور انکے ساتھیوں کے ن لیگ میں شامل ہونے پر اظہارتشکر کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ صادق آباد کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

نا اہلی کے بعد پورے سیالکوٹ نے خواجہ آصف کا استقبال کیا ،پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے کہ اس بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی ،عوام نواز شریف سے نا انصافی کے خلاف کھڑے ہیں ،جلسہ صادق آباد کا مجمع صادق آباد کا اور لیڈر عوام کاہے ،عوام نے نواز شریف کو اپنی ضد بنا لیا ہے ،کیا نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے سے انکار کردیا،اس نے اوپر والوں سے آرڈر لینے سے انکار کردیا،جس کو آج کل لاڈلا بنا رکھا ہے اس کے جعلی کاغذات بھی اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنتے ،اس کے خلاف کوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی ۔نواز شریف کو احتساب نامی انتقام کا سامنا ہے ،کرپشن ثابت ہونے پر جہانگیر ترین کا کیس نیب کو نہیں بھیجا گیا ،مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاگیا، ایک آف شورکمپنی رکھنانوازشریف کاجرم بن جاتاہے ،لاڈلے کی آف شورکمپنی پرکوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی،نوازشریف پرآج تک کرپشن کاالزام نہیں لگا،بلوچستان میں (ن)لیگ کی حکومت کس نے ختم کی ؟ سینیٹ الیکشن میں عمران اورزرداری کاگٹھ جوڑکس نے کرایا؟، این اے 120 کے نتائج کس نے تبدیل کرنے کی کوشش کی؟کیا سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ نواز شریف نے کی ۔جلسہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما ممتاز چانگ نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں نواز شریف نے رحیم یار خان پہنچنے کے بعدچودھری جعفر اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،بعد ازاں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جلسہ گاہ روانگی کے موقع پردو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔(ع،ع)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rn8FkP
via IFTTT

No comments:
Write komentar