Technology

Ads

Most Popular

Monday, 7 May 2018

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچائے

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 6 ہفتے تک روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا پتے میں بننے والے سیال صفرا یا مائل کی اضافی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نقصان دہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتا ہے۔

اس سے قبل کچھ طبی مطالعہ جات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بائل ایسڈ اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے جبکہ کولیسٹرول لیول کی سطح میں کمی امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں موجود فائبر معدے میں اچھے بیکٹریا کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے لوگوں کے دل اور آنتوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اخروٹ کا 80 فیصد حصہ جسم میں جذب ہوجاتا ہے جبکہ باقی 20 فیصد حصے کو معدے کے بیکٹریا استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے بائل کی مقدار کم بنتی ہے جس سے آنتوں کو کینسر سے تحفظ ملتا ہے۔محققین نے بتایا کہ بائل کی زیادہ مقدار جسم کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اگر اس کی سطح کم رکھی جائے تو انسانی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کس قسم کے بیکٹریا معدے میں موجود رہ کر صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

The post روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچائے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rqQ6LI
via IFTTT

No comments:
Write komentar