Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 29 May 2018

دنیا کی سستی ترین ایئرلائن کس ملک کی؟

 

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ادارے نے سستی ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی،ملائشیا کی ایئرلائنز کمپنی دنیا کی سستی ترین ایئرلائن ہے۔ایئرلائنز کی کارکردگی پر نظر اور ریٹنگ جاری کرنے والے بین الاقوامی ادارے روماریوکی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ملائشیا کی ایئرایشیا ایکس ہے ۔

ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں بھارت کی دو ہواباز کمپنیاں بھی شامل ہیں ، فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر بھارت کی ایئر انڈیا ہے ۔تیسرے نمبر پر ملائیشیا ہی کی ایئر ایشیا، چوتھے نمبر پر آئس لینڈ کی پرائمیرا ایئر اور بھارت کی انڈیگو ایئرلائنز پانچویں نمبر پر ہے ۔

ٹاپ ٹین سستی ایئرلائنز میں چھٹا نمبر عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز، ساتویں پر آئرش کی ریا نائر، آٹھویں پر آسٹریلیا ہی کی قنٹاس ایئر لائن جو دنیا کی تیسری قدیم ایئر لائن بھی ہے، نویں نمبر پر آئس لینڈ کی واؤ ایئر اور دسویں پر بھی آسڑیلیا ہی کی ورجن ہے۔

The post دنیا کی سستی ترین ایئرلائن کس ملک کی؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2sikucj
via IFTTT

No comments:
Write komentar