اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عتیق کے خاندان کو دیت کی مد میں پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم امریکی سفارتخانے کی بجائے حکومت پاکستان نے ادا کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کر نل جوزف
کو امریکہ واپس جانے کی اجازت دینے سے پہلے دیت کی رقم مرحوم عتیق کے خاندان کو ادا کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے عتیق کے خاندان سے صرف پاکستانی حکام ہی رابطہ میں تھے ۔ دوسری طرف مرحوم کے خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو فی سبیل اللہ معاف کیا ،امریکی سفارتخانہ سے کوئی رقم وصول نہیں کی ۔ذرائع نے تردید کی ہے کہ کر نل جوزف کی امریکہ روانگی سے پہلے رقم عتیق کے خاندان کو ادا کر دی گئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقے مارگلہ روڈ پر گاڑی کے حادثہ میں نوجوان عتیق کی ہلاکت میں ملزم امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی جوزف امیونئل ہال پیر خصوصی طیارے میں امریکہ واپس چلے گئے وفاقی پولیس نے کیس سے متعلقہ ریکارڈ وزارت داخلہ اور خارجہ کو دے دیا وہ نور خان ائر بیس میں چکلالہ سے روانہ ہوئے دو روز قبل بھی کرنل جوزف کو خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ لے جانے کیلئے ٹیم آئی لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باعث انہیں نور خان ائر بیس پر ایف آئی اے کی جانب سے روک لیا گیا تھا پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ کرنل جوزف کیسے قتل سے آزاد ہو گیا ہے اور اسے ن لیگ کی حکومت نے کیسے جانے کی اجازت دی حکومت نے پوری قوم کو کیسے بتا دیا کہ کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو سفارتی استثناءحاصل تھا پاکستان نے امریکی حکام سے درخواست کی تھی کہ کرنل جوزف کا سفارتی استثناءختم کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے مگر امریکہ نے انکار کر دیا تب پاکستان نے کہا تھا کہ کرنل جوزف کو واپس بلا لیا جائے کرنل جوزف نام بلیک لسٹ سے نکلنے کے بعد روانہ ہوئے سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پر پاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں انہیں سفارتی استثنا حاصل ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rTnonN
via IFTTT

No comments:
Write komentar