(تسنیم خیالی)
لبنان میں ہونے والے عام انتخابات ہوچکے اور عوام نے اپنا فیصلہ سب کو سناتے ہوئے حزب اللہ کا ہاتھ تھامے رکھنے کو ترجیح دی، لبنان کے حوالے سے دنیا بھر میں اسرائیل، امریکہ اور یورپ یہ تصور قائم کرنے کی کوشش کرتے آرہے تھے کہ اسے مٹھی بھر ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ کے افراد نے مذہب کے نام پر ہائی جیک کررکھا ہے جس کا نام حزب اللہ ہے، اس ساری سازش میں سعودی عرب کا دہائیوں سے کلیدی کردار چلا آرہا ہے، سبھی کی یہی کوشش تھی کہ حزب اللہ اور اس کے اتحادی کامیابی حاصل نہ کرپائیں۔
البتہ لبنان کی غیور عوام کی کچھ اور مرضی تھی اور انہوں نے حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو انتخابات میں ایک تاریخی کامیابی دلائی اور بہت سےان دیگر ممالک کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا ہے جو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں، اس طمانچے کی گونج یوں سنائی دیتی ہے کہ لبنانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد صہیونی وزیر تعلیم ’’نفتالی بینت‘‘ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’لبنانی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے حزب اللہ اور لبنان ایک ہی ہیں دونوں میں کوئی فرق نہیں‘‘۔
نفتالی کے مطابق ’’آج کے بعد ہم لبنان اور حزب اللہ کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھیں گے ،ہمارے لئے دونوں ہی ایک برابر ہیں ،جن سےسختی سے نمٹاجائے گا، لبنانی انتخابات کا وقت اور اس کے نتائج علاقے کےلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں ،علاقہ ایک نئی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی اتنے میں حزب اللہ کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہونے سے حزب اللہ کے مخالفین کو واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ لبنانی عوام حزب اللہ کے ساتھ ہے اور وہ مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کریں گے، اگلا مرحلہ لبنانی عوام کےلئے آسان نہیں ہوگا، عوام نے حزب اللہ کی حمایت تو کردی ہے اب دشمنوں کے ردعمل کےلئے بھی تیار ہوجائیں گے، آنے والے وقت میں مغربی ممالک اور سعودی عرب کی لبنانی معاملات میں مداخلت اور تیز ہوگی، کوشش یہ ہوگی کہ حکومت کی تشکیل نا ہوسکے اور ملک سیاسی بحران کا شکار بن جائے جس کےلئے سعدالحریری اور دیگر سعودی عرب اور مغرب کےوفاداروں کا استعمال کیا جائے۔
حزب اللہ کو لبنانی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی ذمہ داری سونپ دی ہے کیونکہ اس عوام کو یقین ہے کہ وہ حزب اللہ ہی ہے جو لبنان کو درست سمت لے جانے کی سکت رکھتی ہے ، حزب اللہ کوذمہ داری سونپ دی گئی اوروہ اس قسم کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا جانتی ہے کیونکہ وہ دراصل ملک کے دشمنوں سے نمٹنا اچھی طرح سے جانتی ہے۔
The post لبنانی عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2K13Cgy
via IFTTT


No comments:
Write komentar