Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 8 May 2018

امریکی صدرٹرمپ ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں:ہندوستانی تجزیہ نگار

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہندوستانی تھنک ٹینک کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتا ہے اس صورت میں مشرق وسطیٰ علاقہ مزید غیر مستحکم ہوگا جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی ۔ ہندوستانی تھنک ٹینک ائی ڈی ایس اے کے سینئر رکن’’راجیوشرما‘‘ نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے جارحانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی صدر کے ممکنہ فیصلے سے پورا مشرق وسطیٰ مزید غیر مستحکم ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف جو موقف اپنایا ہے قابل مذمت ہے اوراس طرح کا موقف آگ سے کھیلنے کےمترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے سے ممکنہ دستبرداری بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی اوراس طرح کے عمل سے دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوجائےگی۔انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم اور سعودی عرب کی آل سعود حکومت ٹرمپ کو ایران کے خلاف اُکسارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے بن سلمان کو اس وقت شاہی خاندان میں اپنے خلاف اندرنی بغاوت کا سامنا ہے اوروہ عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایران مخالف پالیسی اپنا رہے ہیں۔ایران جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے دباؤ کی مزاحمت کرنے پر یورپی یونین کی تعریف کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے کہاکہ مذکورہ یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلا ف ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھےگی ۔

The post امریکی صدرٹرمپ ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں:ہندوستانی تجزیہ نگار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2FUEkhM
via IFTTT

No comments:
Write komentar