Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 1 May 2018

فیس بک میں ڈاؤن ووٹ فیچر کی آزمائش

 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے کسی پوسٹ کو ناپسند یا ڈس لائیک کرنے کا بٹن تو اب تک متعارف نہیں کرایا تاہم اب وہ ڈاﺅن ووٹنگ کے نام سے اس سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش ضرور کررہی ہے۔کسی کمنٹ پر صارف بہت جلد اپ ووٹ اور ڈاﺅن ووٹ کے ذریعے اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی کا اظہار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو رواں سال کے شروع میں محدود تعداد میں صارفین پر آزمایا گیا اور اب اسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔تاہم یہ فیچر فی الحال فیس،

بک پوسٹس پر نہیں صرف کمنٹس پر کام کرتا ہے۔اس وقت بھی صارفین فیس بک کمنٹس پر اپنے جذبات کا اظہار مختلف ایموجیز جیسے خوشی، اداسی، غصے وغیرہ سے کرتے ہیں مگر ڈاﺅن ووٹنگ کچھ مختلف ہے کیونکہ اس سے پتا چلے گا کسی کمنٹ یا پوسٹ کو کتنے لوگوں نے ناپسند کیا۔ایسا فیچر ایک اور سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بھی کام کررہا ہے اور یہ اس سروس کا انتہائی اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، جس سے صارفین پوسٹس اور کمنٹس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔تاہم ریڈیٹ میں زیادہ توجہ،

خبروں اور دلچسپی کے مختلف موضوعات پردی جاتی ہے، اس کے مقابلے میں فیس بک دوستوں یا گھر والوں کو آپس میں جوڑنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے (کم از کم مارک زکربرگ کا 2018 کا عزم تو یہی ہے)۔تو اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی پوسٹ کو ڈس لائیک یا ڈاﺅن ووٹ کرنے کا اثر مختلف ہوگا۔فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آزما کر دیکھا جارہا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے کتنا مفید ثابت ہوتا ہے۔ترجمان کے مطابق اس فیچر کے ذریعے لوگوں کو بامقصد کمنٹس

کو اوپر لانے میں مدد دے گا جبکہ،انہیں مناسب نہیں لگا تو اسے نیچے بھی دھکیل سکتے ہیں، جبکہ اس سے کسی صارف کی نیوزفیڈ یا دوستوں سے بات چیت بھی متاثر نہیں ہوگی۔

The post فیس بک میں ڈاؤن ووٹ فیچر کی آزمائش appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2FvDvvP
via IFTTT

No comments:
Write komentar