Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

ممبئی حملوں پر بیان دے کر نواز شریف در اصل کیا ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے شریفوں کی بڑی سیاسی چال بے نقاب کر دی

 

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں پر بیان دے کر اسٹیبلشمنٹ مخالف ووٹ بینک کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ ہی عالمی طاقتوں کو یہ بتانے کی بھی کوشش کی ہے کہ انہیں کرپشن پر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے

سے اختلاف کی سزا دی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی تاریخ میں بیانیے کی بنیاد پر الیکشن ہوتے تھے لیکن اس بار توقع تھی کہ پرفارمنس کی بنیاد پر الیکشن ہوں گے ، سب نارمل چلتا رہتا تو پرفارمنس اور ایجنڈے پر الیکشن ہوتالیکن چونکہ اب صورتحال مختلف ہے تو نواز شریف کو یہ راستہ بہتر نظر آیا کہ وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ فورسز میں نام لکھواکر ووٹ حاصل کریں ۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھا جاتا رہا ہے ، اب چونکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا خاص حصہ باقی نہیں رہا ہے تو اس لیے نواز شریف نے یہ حصہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف نے ممبئی حملوں پر اپنے متنازعہ بیان کے ذریعے عالمی فورسز کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ انہیں کرپشن پر سزا نہیں مل رہی بلکہ اس بیانیے کی سزا مل رہی ہے، انہوں نے اپنے بیان کے ذریعے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ووٹ بینک کو بھی قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی سے مسلم لیگ (ن) کا ووٹر جمع ہو جائے گا جس سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہو گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑے بڑے جلسے کرنے کی طاقت رکھتی ہے مگر اصل کامیابی وہی ہے جو انتخابات میں حاصل کی جاتی ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wUGoXZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar