واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی محقق نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوران کے علاقائی ومغربی اتحادیوں کی طرف سے یمنی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اورامریکہ جیسی سامراجی طاقتوں نے یمنیوں کا بہیمانہ قتل عام کروانے کیلئے سعودی قیادت کو تمام وسائل فراہم کئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ’’پیٹرک ولکن‘‘نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوران کے علاقائی ومغربی اتحادیوں کی طرف سے یمنی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اورامریکہ جیسی سامراجی طاقتوں نے یمنیوں کا بہیمانہ قتل عام کروانے کیلئے سعودی قیادت کو تمام وسائل فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ،برطانیہ ،فرانس کے جدید ہتھیاروں سے یمن میں عام شہروں ،اسپتالوں ،بازاروں ،کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم نے مغرب کی حمایت سے یمنی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کرکے دسیوں ہزار یمنیوں کا قتل عام کیا ہے۔ یمن پر ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کی نصف سے زیادہ آبادی صاف پانی اور طبی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔
موصوف تجزیہ کار نے کہاکہ مغربی ممالک خاص کر امریکہ ،برطانیہ اورفرانس نے یمن جنگ کےد وران سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کو جدید اقسام کے ہتھیار فراہم کئے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی عوام آہستہ آہستہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کے جرائم سے آگاہ ہوکر ان ممالک کے خلاف آواز اُٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس وقت 2 کروڑ یمنیوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے تاہم سعودی اتحاد اوراسکے مغربی آقاؤں کو یمنی عوام کے مسائل ومصائب کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ اخلاقی طورپر ان کا دیوالیہ ہوچکا ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
The post سعودیہ اوراسکے عربی و غربی اتحادی اخلاقی طورپر دیوالیہ ہوچکے ہیں:امریکی محقق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2G6GdYO
via IFTTT


No comments:
Write komentar