لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی اور فرانس کےبعد برطانیہ نے بھی امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ دے دیا ۔ایران جوہری معاہدے پر امریکا ایک طرف ہے توا س کے اتحادی دوسری طرف ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے نیویارک ٹائمز میں ایک تحریر میں لکھا کہ ایران جوہری معاہدے کا مقصد تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بناسکے اس معاہدے کی منفی اثرات بہت کم ہے اس لئے امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ بین الاقوامی معاہدے کو ختم کرنے کے بجائے امریکا اس کا حصہ رہے ۔برطانوی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا غلطی ہوگی ۔
ادھر امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے خاتمے کی خبریں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہیں ہیں ۔امریکی کروڈ آئل 2014کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،امریکی کروڈ آئل کی قیمت 70ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ۔
The post برطانیہ کابھی امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rqhXLQ
via IFTTT


No comments:
Write komentar