Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

سوڈانی صدر عمر البشیر آج کل مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں

 

(تسنیم خیالی)
سوڈانی صدر عمر البشیر کو آج کل کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر متعدد اطراف سے دبائو بڑھتا جارہا ہے، البشیر کوتین معاملات میں کافی دبائو کا سامنا ہے اور ان پر فیصلے البشیر اور ان کی حکومت کی مہنگی پڑ سکتی ہے۔

پہلا دباؤ:
سوڈانی پارلیمنٹ اور عوام البشیر سے مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ یمن جنگ کے لئے بھیجے گئے 6000سوڈانی فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلالیں جو سعودی اتحاد کے سائے تلے جنگ لڑرہے ہیں ،مطالبہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جنگ میں مارے جانے والے سوڈانی فوجیوں کی تعداد آئے روز بڑھتی جارہی ہے علاوہ ازین جنگ کب ختم ہوگی یہ بھی واضح نہیں۔

دوسرا دباؤ:
البشیر پرامریکہ کی طرف سے شدید دبائو ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سوڈان کے تجارتی وعسکری تعلقات ختم کرے جس کے بدلے امریکہ سوڈان کو اپنی ’’دہشت گرد‘‘ ممالک کی فہرست سے خارج کردےگا۔

تیسرا دباؤ:
البشیر پر تیسرادبائو اقتصادی نوعیت کا ہے، سوڈان کو اس شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور سوڈان کرنسی کی قیمت گرتی جارہی ہے، علاوہ ازین سعودی عرب اور امارات نے سوڈان کی امداد قطر کے بائیکاٹ کے معاملے میں قطر سے ہمدردی دکھانے پر بند کررکھی ہے۔

البشیر نے سوڈانی فوجیوں کو پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر ہی’’ تحفظ حرمین‘‘ کے بہانے یمن بھیج دیا تھا، ایک اور بہانے سے البشیر نے یہ کہتے ہوئے سوڈانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی کہ سوڈان علاقے میں بڑھتے ہوئے ایرانی اثرورسوخ کو ختم کرنے کےلیے اپنے عرب اتحادیوں کی مدد کررہا ہے، البتہ البشیر کے بہانے عوام کو قائل نہ کرسکے جو آج بھی اپنے یمنی بھائیوں کےلیے ہمدردی رکھتی ہے اور اس وقت سوڈانی عوام کی اکثریت یمن جنگ کے خلاف ہے۔

یمن کے معاملے میں البشیر بری طرح پھنسے ہوئے ہیںناتو وہ یمن سے سوڈانی افواج کو واپس بلا کر سعودیوں اور اماراتیوں کو ناراض کرسکتے ہیں اور ناہی پارلیمنٹ اور عوام کے مطالبے کو نظرانداز کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے انھیں اندرونی طور پر نقصان ہو سکتا ہے، شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بات کی جائے تو امریکہ سوڈان کو دہشت گرد ممالک کی فہرست سے خارج کردیگا، یہ شرط سوڈان کےلئے مان لینا آسان نہیں کیونکہ یہ امریکہ کی طرف سے پوری وضاحت کے ساتھ سوڈانی معاملات میں مداخلت ہے ، سوڈان نے کئی مرتبہ واضح طور پر کہہ ڈالا ہے کہ اس کے اور شمالی کوریا کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں خواہ وہ تجارتی ہو عسکری۔

امریکہ نے ایک بار پہلے بھی البشیر کو بیوقوف بنایا تھا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوڈان کے ابھی دو ٹکڑے نہیں ہوئے تھے ، امریکیوں نے البشیر کوجنوبی سوڈان کی سوڈان سے علیحدگی قبول کرنے کےلیے کہا اور بدلے میں امریکیوں نے البشیر سے وعدہ کیا تھا کہ ایسا کرنے پر وہ سوڈان کو دہشت گرد کی فہرست سے نکال کر اس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے اور سوڈان پر عائد تمام پابندیاں ختم کریں گے، البتہ جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بعدایسا تاحال نہیں ہوپایا، اور آج بھی سوڈان پر پابندیاں عائد ہیں،
رہی بات سوڈان کی بند ہونے والی سعودی اور اماراتی امداد کی تو البشیر کو ملک کی اقتصادی صورت حال کو سہارا دینے کےلئے امداد کی اشد ضرورت ہے مگر بات صرف سعودی اور اماراتی امداد کی نہیں قطر نےبھی سوڈان کاہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا اور سوڈان کے لیے قطر کے بائیکاٹ میں سعودی گروپ کا ساتھی بن جانا بہت بڑی غلطی ہوگی، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا البشیر دبائو میں آکر مطالبات مان جائیں گے یانہیں؟۔

The post سوڈانی صدر عمر البشیر آج کل مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2reIsF0
via IFTTT

No comments:
Write komentar