نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں اسکول میں تقسیم کی جانے والی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کردہ کتابچے کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر شائع کی گئی تھی، جس کی نشاندہی پر ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونیفارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنا رہی ہے۔
ریاستی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کیں جسے پٹنہ سپرب انٹرپرائزز کی جانب سے علاقے کے تمام اسکولوں میں تقسیم کیا گیا۔بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔
دوسری جانب تصویر کی نشاندہی ہونے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پاکستانی پرچم کے ساتھ بچی کی تصویر نوٹ بک پر شائع ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے صحت و صفائی سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نوٹ بک کے سرورق پر چھپنا غلطی ہے۔
The post بھارت میں کتاب کے سرورق پر پاکستانی بچی اور پرچم شائع ہونے پر ہنگامہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jBOjzC
via IFTTT



No comments:
Write komentar