ابوذہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں اور شخصیات پر امریکہ نے پابندی عائد کی اور متحدہ عرب امارات نے بھی انھیں اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔امریکہ کی وزارت خزانہ نے کل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطوں کے بہانے 3 ایرانی کمپنیوں اور 6 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کیں۔امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے صرف 2 روز بعد عائد کی گئیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو جوہری معاہدے سے علیدگی کا اعلان کیا تھا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
The post ایران پر امریکی پابندیاں اور متحدہ عرب امارات کی تقلید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KTyVLF
via IFTTT


No comments:
Write komentar