Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 1 May 2018

چیف جسٹس آف پاکستان پر تنقید کے پس پشت پردہ و مقاصد کیا ہیں؟ چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کر دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر مسلم لیگ(ن) کی تنقید ملک کو نشانہ بنانے اور حملے کے مترادف ہے ۔ ن لیگ کو غلطیاں اقتدار سے دور کر رہی ہیں ،مسلم لیگ متحد ہو،شیخ رشید سے گفتگو اداروں میں تصادم

نہیں ،جلسے نے نواز شریف کی نیند اڑا دی،سر براہ عوامی مسلم لیگ۔مسلم لیگ(ن) کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چودھری شجاعت سے لاہور میں ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چودھری شجاعت نے کہا مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کی عدلیہ پر تنقید ان کی سیاست کے خاتمے کا سبب بن رہی ہے ۔ پیر پگارا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی ،اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں ۔شیخ رشید نے کہا اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ایک شخص کی آمریت کو ہرانا ہو گا ۔ عمران کے سونامی پلس جلسے نے نواز شریف کی نیندیں اڑا دی ہیں اور ان کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لیے 11 نکات پیش کیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ

میری قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، وعدہ کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا۔اپنے نکات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے لیے زیادہ رقم مختص کریں گے، ملک چلانے کے لیے پیسہ باہر سے نہیں، ملک سے ہی اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ترقی نہیں کرسکا جس نے تعلیم پر زور نہیں دیا، سارے ایشین ٹائیگرز نے اپنے بچوں کو تعلیم دیکر ترقی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم اسکولوں میں ہیں جبکہ سوا تین کروڑ سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں اور 25 لاکھ بچے مدارس میں پڑھ رہے ہیں۔جرمنی اور جاپان کی حکومتوں نے عالمی جنگ دوئم کے بعد انسانوں پر وسائل خرچ کیے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد وہ یکساں تعلیمی نصاب متعارف کروائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایسے اسپتال بناکر دکھائیں گے کہ غریب کو پیسے نہ ہونے کی فکر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے 70 فیصد خاندانوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہے سارے پاکستان کے لیے ہیلتھ کارڈ لے کر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت میں ہوتا ہے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HFNnon
via IFTTT

No comments:
Write komentar