Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

جاوید ہاشمی پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔اصل کہانی کیا ہے؟ جانیے

 

ملتان(ویب ڈیسک) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں مرنے کا ڈر نہیں ہے اور وہ اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر پرانی تصویر دوبارہ شائع کرکے یہ جھوٹا پروپگینڈا کیا جارہا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچھ حلقے ان پر تشدد کی غلط خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، جس سے واضح تاثر ملتا ہے کہ جو بھی جمہوری اقدار کے حوالے سے ’واضح موقف‘ اختیار کرے گا اسے اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’یہ ملک میں خانہ جنگی کی سازش ہے، وہ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ مجھے ڈرا دیں گے اور میں اپنے گھر میں قید ہو کر رہ جاؤں گا‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’میں کسی سے قتل ہونے یا پھر حادثے میں مرنے سے نہیں ڈرتا، اگر کوئی حادثہ ہو بھی جائے، تو کیا مجھے خاموش کرسکتا ہے؟‘ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹ میں ابہام پیدا کرنا قابلِ قبول نہیں ہے اور یہ انتخابات سے قبل دھاندلی نہیں ہونی چاہیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی چیئرمین نے مجھ پر الزام عائد کیا تھا کہ میں نے اصغر خان کیس میں پیسے وصول کیے تھے، اب میں یہ کہنا چاہوں گا کہ عمران خان یو ٹرن لے رہے ہیں، کیونکہ میں قومی احتساب

بیورو (نیب) اور خود عمران خان سے اس حوالے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لے چکا ہوں‘۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ملک میں عدم استحکام لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم میری جدوجہد اداروں کو مظبوط کرنے پر ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعریف کروں گا جو میری کتاب کا بھی حصہ ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی ملک کی بقا کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور امریکی سی آئی اے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد آئی ایس آئی، آرمی، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے پر ہے، لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں ان میں سے کسی کا ایجنٹ ہوں‘۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بالکل اسی طرح اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، جس طرح بینظیر بھٹو اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کے الزام کو بھی مسترد کردیا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Gzt4rf
via IFTTT

No comments:
Write komentar