Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 30 May 2018

محفوظ ترین ایشیائی ممالک کی فہرست جاری، سنگا پور کا پہلا نمبر

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محفوظ ترین اور پر امن ایشیائی ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگا پور محفوظ ترین ملک قرار پایا ہے۔جی ہاں امریکا کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ اس فہرست میں ایشائی ممالک میں دوسرے نمبر پر جاپان براجمان ہے۔تیسرے نمبر پرجنوبی کوریا، چوتھے پر چین اور پانچویں پرمنگولیا محفوظ ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایشاء کے غیر محفوظ ترین ممالک میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ 113ممالک کی اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان سب سے آخر میں ہے اور سب سے اوپر سنگا پور ہے۔

لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان کو غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا ہے۔ 133 ممالک کی فہرست میں بھارت 98، بنگلہ دیش 102 اور فلپائن 107 ویں نمبر پر ہے۔

The post محفوظ ترین ایشیائی ممالک کی فہرست جاری، سنگا پور کا پہلا نمبر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2L8IWDX
via IFTTT

No comments:
Write komentar