Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

حلقہ این اے 243: عمران خان کی جانب سے چھوڑی گئی نشست پر کن چار امیدواروں کی نظریں لگ گئیں؟ حیران کن خبر آگئی

 

کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی چھوڑی گئی نشست پر چار پی ٹی آئی امیدواروں کی نظریں لگ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کر نے کے خواہش مند ہیں۔ عمران خان کراچی کے حلقہ


این اے 243سے منتخب ہوئے تھے، عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے243کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظریں لگ گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل این اے 243کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا تھا اور پانچوں حلقوں میں ہی مخالف اُمیدوار کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی کی نشستوں پر مخالف اُمیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کی تھی۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پانچوں حلقوں سے جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔ عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہور کے حلقے


یہ خبر پڑھیں : جب صحافی مخیر سلطان کے سامنے کلمہ ناحق کے بدلے نائب تحصیلدار اور اے ایس آئی بھرتی کرارہے تھے تو اس وقت صحافت کو ملٹی وٹامن کے انجکشن لگ رہے تھے یا اس کی تاج پوشی ہورہی تھی۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے اپنی ہی برادری کو کیوں دھو ڈالا ؟ یہ خبر ملاحظہ کیجیے

این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔عام انتخابات میں پانچوں حلقوں سے کامیاب ہونے کے بعد عمران خان کو اپنی ایک نشست رکھ کر باقی نشستیں چھوڑنا تھیں جس پر حتمی فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے آبائی حلقہ میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے جیتی ہوئی نشست رکھ کر باقی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کو سب سے زیادہ ووٹان کے آبائی حلقہ میں ہی ڈالے گئے تھے۔ عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر دوبارہ سے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔ ضمنی انتخابات کے لیے تاحالپاکستان تحریک انصاف نے اُمیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : کم سیٹوں کے باوجود عمران خان پرویز الٰہی کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں ؟ کیا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ صف اول کے پاکستانی روزنامے کی خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2M7b4Z6
via IFTTT

No comments:
Write komentar