تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں ایران نے کہا ہے کہ ٹرمپ پہلے گزشتہ معاہدوں کی پابندی کا ثبوت پیش کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے ٹرمپ کی پش کش کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی صدر پہلے بین الاقوامی قوانین کا احترام اور گزشتہ معاہدوں کی پابندی کا ثبوت دیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کی شام وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے ہر وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
ان کی اس پیش کش کے جواب میں ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور امریکی حکام کی پیمان شکنی کے تلخ تجربے کے پیش نظر ٹرمپ کی یہ پیش کش ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
The post ٹرمپ پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد کا ثبوت پیش کریں، ایران appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2O3jstk
via IFTTT


No comments:
Write komentar