تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کے حامیوں اور عوامی تنظیموں کے ارکان نے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے خلاف پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، کے عنوان سے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر لوڈ کی جانے والی اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کی کوئی توجیح نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ پابندیاں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر متنج ہوتی ہیں۔
پچیس جولائی کو وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر لوڈ کی جانے والی اس اپیل میں ایرانی عوام کے خلاف چار عشرے سے جاری امریکی پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا گیا ہے۔ اس اپیل کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ انسانی حقوق کے حامیوں اور این جی اوز کا وائٹ ہاؤس سے مطالبہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں فوری طور پر معطل کرے۔ اس اپیل کے آخر میں اسٹاپ ایران سینکشن اور اسٹاپ ٹرمپ جیسے ہیش ٹیگ بھی لکھے گئے ہیں۔
The post ایران کے خلاف پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2v5tcfv
via IFTTT


No comments:
Write komentar