Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

سوچی میں ایرانی اور شامی وفود کے درمیان ملاقات

 

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور شام کے نمائندوں نے سوچی اجلاس کے ایجنڈے اور اختتامی بیان کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ روس کے شہر سوچی میں ہونے والے آستانہ امن مذاکرات کے دسویں دور کے موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ حسین جابری انصاری اور اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام، قیدیوں کے تبادلے کے علاوہ سوچی مذاکرات کے ایجنڈے اور اختتامی بیان کے بارے میں تفصیلی تبادہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے پیر کے روز شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے بھی سوچی میں ایرانی وفد کے سربراہ اور سینیئر سفارت کار حسین جابری انصاری سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتوف نے بھی ایرانی وفد کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور سوچی مذاکرات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

The post سوچی میں ایرانی اور شامی وفود کے درمیان ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2O0A18V
via IFTTT

No comments:
Write komentar