ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مشہور عرب ’روزنامہ رائے الیوم ‘‘نے اپنے ایک مختصر تحلیلی رپورٹ میں لکھا کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی کوششیں گذشتہ چار سالوں سے یمن میں شکست سے دوچار ہیں اور اس جنگ میں اپنی شکست تسلیم کر کے وہ خود کو اس دلدل سے نجات دلا سکتے ہیں۔
روزنامہ نے لکھا کہ باب المندب سے سعودی تیل ٹینکروں کو گذرنے سے روکنے کا سعودی حکومت کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ آل سعود حکومت اور اسکے اتحادی اس اہم آبی راستے کو سیکورٹی فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے مندوب میں یمنی مقاومتی فورسز کی طرف سے سعودی جنگی کشتیوں پر حملے اور پھر سعودی حکام کی طرف سے تیل کے ٹینکرس کو وہاں سے گذرنے سے روکنے کے فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آبنائے ہرموز اورآبنائے باب المندب پر ایران اوراسکے اتحادیوں کا کنٹرول ہے جس کے ذریعے وہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
اخبار نے لکھا کہ یمن کے ہر محاز پر سعودی عرب اورامارات کو شکست کا سامنا ہے اوران کیلئے بہتر ہے کہ وہ یمن میں اپنی شکست قبول کر کے یمنی علاقوں سے نکل جائیں۔
The post سعودیہ یمن میں اپنی شکست تسلیم کرکے اس عرب ملک سے فوری طور نکل جائے:روزنامہ رائے الیوم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LRZeVD
via IFTTT


No comments:
Write komentar