Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

روہنگیا داعش کے چنگل میں جا سکتا ہے:انڈونیشین وزیر دفاع

 

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشین وزیر دفاع نے آسیان ممالک سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کو داعش کے دام میں جانے سے روکے۔ انڈونیشین وزیر دفاع’’ ریامیزارد ریاچوڈو‘‘ نے نوسا-تینگارا میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی اس کی وجہ سے روہنگیا داعش کے چنگل میں جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ عدم توجہ کی صورت میں روہنگیا مہاجرین داعش کے دام میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔
انڈونیشیا؛ ملیشیا اور فلپائن میں ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی روکنے کے لیے ہم تمام تر کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے لازمی اقدامات کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

The post روہنگیا داعش کے چنگل میں جا سکتا ہے:انڈونیشین وزیر دفاع appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2vrnnYT
via IFTTT

No comments:
Write komentar