Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کر سکتی:روسی سفیر

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ صیہونی چینل ٹن کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے ’’اناتولی ویکٹاروف‘‘ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا شام سے ایران اور اسکے اتحادیوں کے انخلاء کا مطالبہ غیر حقیقی اور غیر مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی شام میں دہشتگردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس وجہ سے غیر ملکی فورسزکے شام سے نکلنے سے متعلق تل ابیب رژیم کا مطالبہ غیر حقیقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانونی اور اقوام متحدہ کے قوانین وضوابط کے مطابق ہے۔

دمشق پر صیہونی فضائیہ کی جارحیت سے متعلق ماسکو کے مؤقف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماسکو شام کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کسی بھی طرح کے طاقت کے استعمال کا مخالف ہے۔

The post کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کر سکتی:روسی سفیر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LQxlgQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar