Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 29 August 2018

میں جیت چکا ہوں کیونکہ ۔۔۔۔ اعتزاز احسن کے اعلان نے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی بھی جانچ پڑتال کےلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردارہوں گے،ان کا کہناہے کہ میرے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں،پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے۔اعتزاز احسن نے کہاکہ سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے، آرٹیکل 63اے کے تحت ممبرز کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کاپابند کرتاہے، انہوں نے کہا کہ یہ وقت انصاف کاہے ،پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرناہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ امید ہے فضل الرحمان صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوجائیں گے ،صدارت کےلئے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرناہے۔پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے نے ہمیں مقابلے پر کھڑا کیا، مجھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگوں،اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میری پارٹی نے مجھ پر احسان کیا ہے،میں آصف زرداری اور اپنی پارٹی قیادت کا مشکور ہوں ،ان کا کہناتھاکہ فضل الرحمان ذاتی دوست ہیں ان کا احترام کرتاہوں ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چیف الیکشن کمشنر ننامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔حزب اختلاف کی 5 جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ان کے تجویز کنندہ، مولانا عبدالغفور حیدری، احسن اقبال دیگر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوئے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد مولانا فضل الرحمان کے بھی نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے قربانی دی اور اپنا صدارتی امیدوار نامزد نہیں کیا، اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہوا تو کامیاب ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کی جمہوری اکثریت کو ماننا چاہیے اور امید ہے پیپلز پارٹی ہماری درخواست پر غور کرے گی۔احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے خیال تھا انڈر 19 کی ٹیم آگئی ہے، جوں جوں دن گزر رہے ہیں یہ انڈر 11 لگ رہی ہے جب کہ حکومت کے ہر چیز کے فیصلے گوگل سے ہو رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہر معاملے کا حل گوگل دے تو حکومت کس مرض کی دوا ہے۔(ش۔ز۔م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MDd3sw
via IFTTT

No comments:
Write komentar