راولپنڈی (ویب ڈیسک)شیخ رشیدکی گاڑی کاچالان کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق منگل کووفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدکابھتیجا شیخ راشدشفیق لال حویلی بوہڑبازارسے گاڑی نمبر026پراسلام آبادجارہاتھاکہ اسی دوران مری روڈپرٹریفک وارڈن نے گاڑی کوروک لیااورانہیں آگاہ کیاکہ گاڑی پر لگی نمبرپلیٹ غیرنمونہ ہے اورچالان چٹ کاٹ کران کے حوالے کی بتایاجاتاہے کہ یہ گاڑی
شیخ رشیدکی ملکیت ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، وفاقی وزیر ریلوے کے پروٹوکول کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفکوارڈن نے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں ، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا، شیخ رشید نےشہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں ۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری، شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو جو اب ہو رہا ہے۔ شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن ہواس باختہ ہوگیا اور شہریوں کے موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں ، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا.دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان نے گستاخانہ مواد پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے او آئی سی کو فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ تنازع پر او آئی سی کا موقف سامنے آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی سے کہا ہے کہ جدہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا او آئی سی کے 6 اراکین سے رابطہ ہوچکا ہے جن سے ہم نے تنازع پر بات کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوز کانفرنس سے خطاب سے کچھ دیر قبل ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی، جنہوں نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔وزیر خارجہ نے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تشریف لائے اور متفقہ قرارداد بھی کل منظور کی گئی، اقلیتی سینیٹرز نے بھی ہمارے مؤقف کی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرزکے فورم پربھی معاملہ اُٹھاؤں گا، گستاخانہ مواد کےمعاملے پر ہر فورم سے رجوع کیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کے خلاف اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے بھی رجوع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے بات کرکے بھی پاکستان کے جذبات سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گستاخانہ مواد سے ہماری حکومت کا تعلق نہیں، یہ ایک انفرادی فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اظہار آزادی رائے کے باعث وہ کچھ نہیں کر سکتے، ایک فرد کی اس حرکت پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے اس مسئلے پریک زباں ہوکرہی صحیح طریقے سے موقف اپنایا جاسکتا ہے، میں تمام علما ومشائخ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے جذبات سے آگاہ ہیں۔(ش۔ز۔م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MzfeNw
via IFTTT

No comments:
Write komentar