Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

ریلوے کی زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔۔۔۔۔وزیر ریلوے بنتے ہی شیخ رشید کے متنازعہ بیان پر نیا ہنگامہ کھٹرا ہو گیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر بننے کے بعد شیخ رشید کا ستارہ بھی گردش میں آگیا ۔ ریلوے کی زمین کو باپ کی جاگیر سمجھنے کے بیان پر سینٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھنے والے شیخ رشید کا ستارہ بھی وزیر بننے کے گردش میں ہے۔

آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 2013میں 30ارب تھا اور 2018میں 41ارب ہے اور ریلوے کے پاس 20ہزار ایکڑ اراضی غیرضروری پڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ منگل کو یہ معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے اور کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اس اراضی کو لیز پر دینا ہے یا فروخت کرنا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، قبضہ مافیا نے ریلوے کی زمین کو باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔وزیر ریلوے کےبیان پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور کہا کہ وزیر ریلوے نے باپ کی جاگیر جیسا غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیا، ہم غیر پارلیمانی بیان پر واک آٹ کرتے ہیں۔شیخ رشید کے بیان پر مسلم لیگ(ن)کے چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ لال حویلی بھی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، یہ متروکہ وقف املاک کی زمین پر بنی ہے۔سینیٹر بابر اعوان نے اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے استدعا کی کہ وزیر اور ایک سینیٹر نے بھی باپ کی جاگیر کا لفظ استعمال کیا، اسے کارروائی سے حذف کردیا جائے جس پر ان الفاظ کو کارروائی سے حذف کردیا گیا۔

دوسری جانب ایک خبر کے خبر کے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، قبضہ مافیا نے ریلوے کی زمین کو باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔وزیر ریلوے کے بیان پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور کہا کہ وزیر ریلوے نے باپ کی جاگیر جیسا غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیا، ہم غیر پارلیمانی بیان پر واک آؤٹ کرتے ہیں۔ شیخ رشید کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ لال حویلی بھی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، یہ متروکہ وقف املاک کی زمین پر بنی ہے۔سینیٹر بابر اعوان نے اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے استدعا کی کہ ایک سینیٹر نے بھی باپ کی جاگیر کا لفظ استعمال کیا، اسے کارروائی سے حذف کردیا جائے جس پر ان الفاظ کو کارروائی سے حذف کردیا گیا۔اس سے قبل مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹ میں کورم مکمل نہ ہونے کی نشاندہی کی اور کہا کہ نئے پاکستان میں کورم تو پورا کرلیں جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ریمارکس دیے کہ کیا بچوں کا مذاق بنایا جارہا ہے۔فواد چوہدری نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اجلاس پر لاکھوں روپیہ خرچ ہو رہا ہے، آپ تو گھر جا کر سو جائیں گے۔ (ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MFIK4f
via IFTTT

No comments:
Write komentar