Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

مشرق وسطیٰ میں ایران کے بغیر امن واستحکام ناممکن ہے:پروفیسر بیجنگ یونیورسٹی

 

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)بیجنگ یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے اورایران مخالف امریکی پابندیوں کے دور میں تہران کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔ پروفیسر ’’لی گوفو‘‘نےکہاکہ چین نے ہمیشہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے اورایران مخالف امریکی پابندیوں کے دور میں تہران کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے کےخلاف امریکہ کے یکطرفہ اقدام کی بیجنگ کےسامنے کوئی حیثیت نہیں ہے ہمارا ماننا ہے کہ امریکی قوانین دنیا کے مختلف ممالک پر لاگو نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے خلاف امریکی پابندیاں اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدامات غیر قانونی ہیں امریکہ کی اس طرح کی پالیسی سے ایران اورچین متاثر نہیں ہونے والے ہیں۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہاکہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے مشرق وسطیٰ میں ایران کے بغیر امن واستحکام ناممکن ہے۔موصوف ماہر نے کہا کہ امریکہ ایرانی تیل کا بائیکاٹ کرکے مشرق وسطیٰ میں ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیجنگ ایران پر امریکی اقتصادی دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی کو مسترد کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کا مقصد مشرق وسطیٰ علاقے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

The post مشرق وسطیٰ میں ایران کے بغیر امن واستحکام ناممکن ہے:پروفیسر بیجنگ یونیورسٹی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2ojB7lk
via IFTTT

No comments:
Write komentar