Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

خلیجی کٹھ پتلیاں امریکی حمایت کے بغیر معذور ہیں:محمد عبدالسلام

 

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) انصاراللہ یمن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پیدل فوج نے فضائیہ کی مدد سے عسیر پاس کے علاقے سے یمن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے پوری قوت کے ساتھ ناکام بنا دیا اسلامی تحریک مقاومت انصاراللہ یمن کے ترجمان ’’محمد عبدالسلام‘‘ نے کہا کہ جارح سعودی فوجیوں کو عسیر کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں سنگیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پیدل فوج نے فضائیہ کی مدد سے عسیر پاس کے علاقے سے یمن میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے
پوری قوت کے ساتھ ناکام بنا دیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں سعودی اور دیگر ملکوں کے کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ علاقے باقم پر چھے بار حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ ادھر یمن کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح ممالک امدادی سامان لانے والے بحری اور ہوائی جہازوں کو مسلسل روک رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اب تک بہت سے دوست ملکوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے امدادی قافلوں اور وفود کو یمن آنے سے روک چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بعض دوست ممالک صنعا میں اپنے سفارت خانے دوبارہ فعال بنانے کو تیار ہیں تا کہ حقائق کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر متحدہ عرب امارات کی کوئی حیثیت نہیں اور اس میں یمن کے ایک گاؤں پر بھی حملہ کرنے کی جراءت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے خارجہ امور میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت انور قرقاش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ذریعے جارح ممالک جو چھپانا چاہتے تھے وہ کھل کر سامنے آ گیا ہے کیونکہ امریکہ کے بغیر تمہاری کوئی حثیت نہیں ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے مزید یہ بات زور دے کر کہی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت امریکہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

The post خلیجی کٹھ پتلیاں امریکی حمایت کے بغیر معذور ہیں:محمد عبدالسلام appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2v7xVNI
via IFTTT

No comments:
Write komentar