تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قفقاز میڈیا سینٹر کی ڈائریکٹر اورمشرق وسطیٰ امور کی ایک ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی دباؤ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں
’’سویل نوریوا‘‘ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی دباؤ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کا ایک اہم ملک ہے اس کے ساتھ جنگ کا آغاز پورے علاقے کو خون کے دریا میں بدل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے غاصب صیہونی رژیم خوفزدہ ہے اور وہ وائٹ ہاوس کے حکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ پر اُکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وائٹ ہاوس کے بعض حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بھیانک نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں مقاومتی محور کی بڑھتی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے اور وہ اس لئے ایران کو کمزور کرنے کیلئے ایران مخالف عناصر کی حمایت کرتی ہے۔ موصوفہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی امریکی و صیہونی سازشیں ترکی کی قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ ترکی کیلئے بھی ایک خطرہ ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمنان اسلام کا اگلا ہدف انقرہ حکومت ہو گی۔
The post ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو پورا علاقہ خون کے دریا میں بدل جائے گا:ڈائریکٹر قفقاز میڈیا سینٹر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2O3l4mP
via IFTTT


No comments:
Write komentar