
The Week in Culture: Native Art at the Met; the Fringe Festival in a Ferry

By THE NEW YORK TIMES from NYT Arts https://ift.tt/2QjJdq7
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی امور کے ماہر اور روسی یہودیوں کی تنظیم کے سابق سربراہ ’’یوگنی ساٹانوفسکی‘‘ نے اپنی ایک یادداشت جو روسی میڈیا نے شائع کی ہے میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست سے خریدے گئے جنگی ہتھیاروں کو سعودی عرب نے آذربائیجان کے ذریعے ریاض منتقل کر دیا ہے۔اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، روسیا الیوم نیوز ایجنسی نے آج بروز سنیچر کو یہ یادداشت شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے: سویت یونین سے الگ ہوئے ممالک کی ساخت کے جنگی ہتھیاروں کے اب تک اہم ترین خریدار، قطر، عرب امارات،
سعودی اور مصر تھے لیکن موجودہ دور میں بلغاریہ، یوکرین اور سربیا سے ابوظبی اور ریاض کی جانب جانے والی پروازوں میں بہت کمی آگئی ہے۔اسرائیلی امور کے ماہر کا کہنا ہے: سعودی عرب بلغاریہ، یوکرین، بیلاروس اور اسرائیل سے ہتھیار خریدتا اور آذربائیجان کے ذریعے انہیں ریاض منتقل کرتا ہے۔ساٹانوفسکی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کئی جنگی طیارے، ڈرونز اور ٹریکنگ سسٹم سعودی عرب کے اختیار میں دئے ہیں۔اس روسی ماہر نے کہا ہے کہ اگر ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں گفتگو کرنا چاہیں،
تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ریاض ڈرون طیارے اور اینٹی میزائیل سسٹم اسرائیل سے خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔ساٹانوفسکی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اپنی آبرو کے تحفظ کی خاطر اسرائیل سے خریدے گئے جنگی سازو سامان کو آذربائیجان کے ذریعے ریاض منتقل کیا ہے۔
The post اسرائیل سے خریدے گئے جنگی ہتھیار آذربائجان کے ذریعے ریاض منتقل: روسی میڈیا کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے امریکہ سے تجارتی اختلافات برقرار ہیں جس پر کینیڈین وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا خطاب ملتوی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ کو ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا، انہوں نے اپنی تقریر ملتوی کرتے ہوئے دوسرے ملک کو اپنی جگہ بولنے کی اجازت دی۔فری لینڈ کے پاس پیر کو تقریر کرنے کا دوسرا موقع ہوگا تاہم وہ عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گی یا نہیں اس پر ابھی تک کینیڈا کا حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
موجودہ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ کینیڈا امریکہ کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے باعث تعلقات میں تناؤ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم ٹروڈو کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے ملاقات کی درخواست نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی غیر منطقی اورغلط پالیسیوں کی وجہ سے حتی امریکہ کے اتحادی اور دوست ممالک بھی امریکہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
The post ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے اتحادی اور دوست ممالک بھی امریکہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویورک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون سے ملاقات اور گفتگو کی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں بشر دوستانہ امور اور یمن و شام میں بحرانی علاقوں میں امداد رسانی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
The post ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدرٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے ۔جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکی صدر سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انھوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا پھر سے آغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے میری بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ از سرنو تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستانی وزير خارجہ نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
The post پاکستانی وزير خارجہ کی امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن پر جہاں سعودی جارحیت جاری ہے وہیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیوں اور سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسری جانب گزشہ رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان میں سعودی بیرکوں پر حملہ کیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے حجہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم دو عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
The post یمنی فوج کا حملہ متعدد سعودی فوجیوں کی ہلاکت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں آنے والی تباہ کن سونامی سے 832 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوگئے۔نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کی جانب سے ہلاک اور زخمیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی اور زخمیوں کو کھلے آسمان تلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
زلزلہ وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیڑ دور علاقوں میں موجود افراد نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے۔زلزلے سے سب سے زیادہ شہر پالو متاثر ہوا جس کی آبادی ساڑھے 3 لاکھ کے لگ بھگ تھی، بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے، سونامی کے بعد بھی سمندر میں 5 فٹ بلند لہریں اٹھتی رہیں اور شہر میں داخل ہوئیں۔
مختصرمدت کے لیے آنے والایہ زلزلہ اپنی شدت کے سبب ان متواتر زلزلوں سے زیادہ خطرناک تھا جن کا سامنا انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک نے جولائی اور اگست میں کیا تھا جن سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں میں ایک مسجد بھی شامل ہے، حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ لوگ ابھی اپنے گھروں میں داخل نہ ہوں کیوں کہ زلزلے کے سبب اکثر گھروں کی حالت مخدوش ہوچکی ہے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدودو کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امداد کی کارروائیوں کے لیے،
فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد فوج نے طیاروں کے ذریعے امدادی اشیا دارلحکومت جکارتا سے متاثرہ علاقوں میں پہنچانی شروع کردیں۔گزشتہ مہینے انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں تواتر سے زلزلے آئے جب کہ پانچ اگست کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں 460 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
The post انڈونیشیا میں زلزلہ اور سونامی 832 افراد جاں بحق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کشمیری برادری نےبھرپور احتجاج کیا۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا نوٹس لے۔دوسری جانب جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بھی کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پرحل کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔
The post قوام متحدہ کے سامنے کشمیری برادری کا مظاہرہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
یواےای (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج کے ڈپٹی ترجمان عزیز راشد نے کہا ہے کہ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کئی پروازیں معطل ہو گئیں۔ المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے اتوار کی صبح صماد تین ڈرون طیارے کے ذریعے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔دفاعی اور عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے ایک ہزار دو سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے،
میں پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔یمنی فوج کے نائب ترجمان برگیڈیئر راشد عزیز نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ملک کے مغربی ساحلی علاقوں پر متحدہ عرب امارات کی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔جنگ یمن میں متحدہ عرب امارات کی شرکت اور مغربی ساحلی علاقوں میں اماراتی فوج کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں یمنی فوج نے ستائیس اگست کو بھی کئی بار دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے چھبیس جولائی کو صماد تین ڈرون طیارے،
کے ذریعے ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ہفتے کی شب جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے الاشاجر میں قائم فوجی اہداف پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔زلزال ایک نامی میزائل سے کیے جانے والے اس حملے میں الاشاجر کے فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا اور سعودی اتحاد کے متعدد فوج ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ادھر یمنی فوج کے وار انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ فوجی اور عوامی،
رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الدریہمی کے علاقے حیس میں سعودی اتحادی فوج کی ٹولی پر حملہ کرکے اسے تہس نہس کر دیا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔صوبہ صنعا کے شہروں اور حریب نہم میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے درجنوں سعودی اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔یمنی فوج نے صوبہ البیضا کے علاقے الزہرا کی جانب سعودی فوجی اتحاد کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا جس کے بعد یمنی فوج نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔
The post دبئی ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے ۔ کویت کی خبررساں ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے لیکن محمد بن سلمان اور اس کے ہمراہ وفد کویت کے بادشاہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ عنقریب ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ادھر امریکہ کا سعودی عرب اور خلیجی فارس کی عرب ریاستوں پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں اضآفہ ہورہا ہے تاکہ امریکی اقتصاد کو تیل کی قیمت بڑھنے سے کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
The post سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ کویت ملتوی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ افکار اور داعش دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ افکار اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترک صدر نے جرمنی اور ترکی کے تعلقات کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو یورپ کا دشمن ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ترک صدر نے داعش کو جرائم پیشہ دہشت گرد گروہ قراردیتے ہوئے کہا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام بے گناہ افراد کے گلے کاٹنے کی اجازت دیتا ہے۔
The post داعش دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی وزیراعظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ نیتن یاہو کے تمام ترالزمات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ’نیتن یاہو جھوٹے ہیں،وہ جھوٹ بولنا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کا واحد ملک ہے جس کے پاس خفیہ اور غیر اعلانیہ جوہری پروگرام ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اپنے غیر قانونی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق بین الاقوامی تفتیش کاروں کو آگاہ کرے،
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کو انٹرویو دیتےہوئے تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے الزامات کو بے بنیاد اور مہمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گذشتہ الزامات کے بارے میں بھی بین الاقوامی جوہری ادارے ” آئی اے ای اے ” نے تحقیقات انجام دیں جس کے بعد معلوم ہوا کہ نیتن یاہو کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔جواد ظریف نے کہا کہ نیتن یاہو کے پہلے دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں بھی دعوی جھوٹا ہے۔جواد ظریف نے مزیدکہا کہ نیتن یاہو جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔
The post صہیونی وزیراعظم کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جواد ظریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا 6 روزہ دورہ کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کے درمیان دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔
The post سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے آل سعود ہی خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصل ذمہ دار ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ایران مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے بہرام قاسمی کا کہنا تھاکہ مشرق وسطی اور پوری دنیا کو نگلنے والی دہشت گردی کا سرچشمہ سعودی عرب کے سوا کوئی اور نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی مالی اور نظریاتی حمایت سے پھیلنے والے انتہا پسندانہ نظریات ہی خطے اور دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کا سبب بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے دنیا میں کثیر قطبی نظام کے خلاف امریکی صدر کی اسٹریٹیجی اور ان کی جانب سے عالمی معاہدوں کی پامالی کی کھل کر حمایت کرنا کوئی عجیب بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت، صیہونی لابی کے ساتھ مل کر ہزاروں ڈالر خرچ کر کے امریکا کی نیلام ہونے والی خارجہ پالیسی کو خطے میں جنگ بھڑکانے اور عدم استحکام کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن میں انسانی المیے اور جنگ کے ذمہ دار ملک کا،
وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ناجائز فائدہ اٹھا تے ہوئے انتہا پسندی، دشمنی، تشدد اور جنگ کا بگل بجا رہا ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کے بیانات سے اس ماحول اور سوچ کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جس میں انہوں نے اور آل سعود خاندان نے پرورش پائی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئےایران پر مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا اور تہران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی کھل کر حمایت کی تھی۔
The post سعودی عرب اور خلیجی ممالک مشرق وسطی میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں، بہرام قاسمی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منرل واٹر کمپنی نیسلے کو اپنے 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران نیسلے کمپنی کے وکیل اعتراز احسن پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل اعتزاز احسن کی جانب سے فرانزک آڈیٹر کوکب جمال پر اعتراض کیا گیا۔اس پر چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کیا کہ کسی بڑی کمپنی کے وکیل ہونے،
کا مطلب یہ نہیں کہ آپ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کریں۔وکیل اعتراز احسن نے کمپنی کے ساتھ امتیازی سلوک کا شکوہ کیا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیسلے سے امتیازی سلوک کیسے کرسکتے ہیں، نیسلے کمپنی پاکستان میں فتور ڈال رہی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیسلے کمپنی کے پانی کے جتنے بھی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے وہ غیر معیاری نکلتے رہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ریکارڈ ملنے اور لیبارٹری نمونے آنے تک آپ (نیسلے) کی فیکٹریاں سیل کردیں اور پانی کی فروخت پر پابندی لگا دیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ میاں ظفر اقبال کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے نیسلے کمپنی کا گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو چیف جسٹس نے پانی کی قلت سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس لیا تھا اور کمپنیوں سے پانی کے استعمال کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔اس ازخود نوٹس پر عدالت نے نیسلے سمیت منرل واٹر کی تمام بڑی کمپنیوں کے،
چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) کو عدالت طلب کر کیا تھا۔بعد ازاں 16 ستمبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنی نیسلے کے فرانزک آڈٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔ساتھ ہی عدالت نے پاکستان کی بڑی منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونے چیک کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جو قوم نے ہمیں دیا ہے اسے لوٹانا ہے، لوگوں میں احساس پیدا ہو گیا ہے کہ اب ہم سے پوچھا جا سکتا ہے، اس کیس کے بعد کمپنیاں مناسب قیمت ادا کریں گی اور پانی کی قیمت بھی مناسب رکھیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پانی ایک ایسا مسئلہ ہے، جسے ہر گز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اب بڑی بڑی سوسائٹیوں کا نمبر آنا ہے، جو ٹیوب ویل لگا کر رہائیشیوں سے پوری قیمت وصول کرتی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا تھا کہ بڑی سوسائٹیاں قیمت پوری وصول کرتی ہیں مگر حکومت کو ایک پیسہ نہیں دیتیں، آئندہ ہفتے سوسائٹیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے متعلق نوٹس لیں گے۔
The post سپریم کورٹ: منرل واٹر کمپنی نیسلے کو 5 سال کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے بصرہ میں قائم قونصل خانہ بند کرنے پر افسوس کا اظہار کردیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ ’چھوٹے الزامات‘ لگا کر بغداد پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’بصرہ سے سارے اسٹاف کو نکالنے کے امریکی فیصلے پر وزارت خارجہ کو افسوس ہے‘۔سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے تمام سفارتی اسٹاف کو بصرہ چھوڑنے اور بغداد میں سفارتی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں الزام لگایا کہ ایرانی جنگجوؤں نے امریکی سفارتخانہ کے خلاف ’ان ڈائریکٹ فائرنگ‘ کی۔اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیارٹمنٹ نے ترمیمی ایڈوئزری جاری کردی جس میں امریکی باشندوں کو عراق میں سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران نے سفارتی امور پر حملے کی شدید مزاحمت کی اور کہا کہ امریکی ’پراپیگنڈہ اور جھوٹے الزامات‘ کو قطعی مسترد کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بحرام بہرام قاسمی نے کہا کہ ’امریکا نے عراق اور ایران کے خلاف ہفتہ بھر جھوٹے الزامات اور پراپیگنڈہ کی مہم جاری رکھی‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران سفارتی عملے یا چ۔بہرام قاسمی نے الزام لگایا کہ امریکا ’عراق میں عدم استحکام‘ اور ’حکومت پر دباؤ ڈالنا‘ چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بصرہ کے جنوبی صوبے میں عوامی احتجاج جولائی میں شروع ہوئے، مظاہرین نے حکومت کی سطح پر کرپشن اور ناقص سروس فراہم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں سمیت سیاسی جماعتوں اور ایرانی کی حمایتی یافتہ ملیشیا کے ہیڈکواٹر کو نذر آتش کردیا جس میں بصرہ میں قونصل خانہ بھی تھا۔
The post امریکا نے بصرہ میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی اقصی دم توڑ گئی،معالجین نے اقصی کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹا ؤ ن کے علاقے سعید آباد میں دو روز قبل اسکول میں زیر تعلیم پہلی جماعت کی بچی اقصی اس وقت اندھی گولی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھی جب وہ وقفے کے دوران اسکول کے میدان میں کھیل رہی تھی۔
طالبہ کو فوری طور پہلے سول اسپتال پھر جناح اسپتال سے ملحق قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال منتقل کیا گیا۔اقصی دو روز تک زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیدھی طرف سے کمر میں لگی گولی اقصی کے جسم میں موجود تھی، گولی لگنے سے اقصی کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے، اقصی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، معالجین نے اقصی کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
The post کراچی کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لاھور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں خود عوام کے مسائل سننے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے۔ حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے و فد نے ملاقات کی۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں باتیں کم کرنے کا اور کام زیادہ کرنے کا کلچر آ گیا ہے۔ وزیراعظم کے ایک سو روزہ ایجنڈے پر ڈے بائی ڈے کام ہورہاہے۔ پنجاب میں اب تحریک انصاف کی حکومت کے کام بولیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری افسروں کی عزت کرتے ہیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ دوگھنٹے عوام کے لئے دروازے نہ کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعلی نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک دن گزار کر خود عوام کے مسائل سننے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔
The post زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے:وزیراعلی پنجاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پشاور کے دورے اور مختلف ملاقاتوں سے متعلق سرکاری میڈیا کو مطلع نہیں کیا گیا۔حکومتی میڈیا بشمول ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان، پریس انفارمیشن ڈیارٹمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن کو عمران خان کے دورہ پشاور سے بے خبر رکھا گیا جو حکمراں جماعت تحریک انصاف کا میڈیا پر عدم اعتماد تصور کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں صوبائی محکمہ اطلاعات اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے میڈیا اسٹاف کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔
صوبائی حکام اور پی آئی ڈی نے معاملہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی میڈیا ٹیم کے سامنے اٹھا دیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کے افسر نے بتایا کہ ’وزیراعظم کے ہمراہ اسلام آباد سے میڈیا ٹیم آئی اس لیے مقامی میڈیا اسٹاف کی ضرورت نہیں تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آفیشل میڈیا کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق لاعلم رکھا گیا‘۔مذکورہ عمل مقامی میڈیا کے لیے حیرانی کا باعث ہے کیونکہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین ہر دورے میں میڈیا کو بڑھ چڑھ کر مدعو کرتے تھے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ پرائیوٹ چینلز اور اخبارات کو قطعی نظرانداز کردیا گیا، گورنر اور کابینہ کو بھی میڈیا کوریج کے لیے مدعو نہیں کیا گیا۔اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر اور سینئر صحافی محمد ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیا کو سرکاری پروگرام میں مدعو نہ کرنا میڈیا کو کنٹرول کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کا پہلا مراحلہ ہوتا ہے جس میں منتخب رہنما میڈیا کو اپنا دشمن تصور کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے خاموشی سے نظر انداز کیا اور پریس کو خاموش کرنے کا پہلا طریقہ ہے۔
عمران خان نے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوس میں دو گھنٹے اجلاس کیا۔مذکورہ اجلاس میں گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، وزیر دفاع اور کابینہ کے ارکان موجود تھے۔واضح رہے کہ صوبائی کابینہ میں کوئی وزیر اطلاعات نہیں ہے۔اجلاس کے اختتام پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔جس کے بعد پی آئی ڈی اور صوبائی محکمہ اطلاعات میڈیا کو اجلاس سے متعلق کچھ بھی بتانے سے قاصر رہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان اور ایم پی اے شوکت علی یوسفزئی نے الیکڑونک میڈیا کو اجلاس میں ہونے والے فیصلے سےمتعلق ٹیکرز جاری کیے۔
شوکت علی یوسفزئیکے مطابق کہ عمران خان کے ہمراہ اسلام آباد سے آفیشل میڈیا ساتھ آیا تھا اس لیے اے پی پی اور پی آئی ڈی کے مقامی اسٹاف کو دورے سے متعلق آگاہی یا دعوت نامے ارسال نہیں کیے گئے۔
The post دورہ پشاور: سرکاری میڈیا بھی وزیراعظم کے دورے سے لاعلم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
دیسی گھی باورچی خانے میں موجود ایسی فائدے مند چیز ہے جسے آج کل کی خواتین نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔
تاہم کچن کی اس سب سے زیادہ نظرانداز کی جانے والی چیز کے بہت سے فائدے ہیں جن کے بارے میں اگر خواتین جان لیں تو وہ کبھی اسے نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں۔ دیسی گھی دودھ سے بنتا ہے لہٰذا اس میں دودھ کی مفید چکنائیاں (فیٹس)، وٹامن اے اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہاں دیسی گھی کے چند انمول فائدے بیان کیے جارہے ہیں جو صحت کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
موجودہ دور میں خواتین نے وزن بڑھنے کے پیش نظر دیسی گھی کا استعمال بالکل بند کردیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دیسی گھی وزن بڑھانے کے بجائے پیٹ کی چربی کوکم کرنے میں مددکرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی چربی کم کرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔
نیند کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں جو چہرے پر نہایت بدنما نظر آتے ہیں۔ تھوڑا سا دیسی گھی لے کر سیاہ حلقوں پر دائرے کی شکل میں لگائیں اور سوجائیں۔ یہ عمل کچھ دن جاری رکھنے پر واضح فرق نظرآنا شروع ہوجائے گا۔
دیسی گھی فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ الجھے ہوئے اور بےترتیب بالوں کےلیے دیسی گھی قدرتی کنڈیشنر کاکام کرتا ہے۔ دیسی گھی میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملائیں اور اسے بالوں پر لگائیں۔ اگر چاہیں تو ذرا سا لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد بال دھولیں، اس طرح بالوں میں چمک آجائے گی۔
سوکھے ہوئے ہونٹ
سردیوں میں عموماً لوگوں کے ہونٹ سوکھ جاتے ہیں اور ان پر پپڑی جم جاتی ہے۔ ہونٹوں پر دیسی گھی ہلکا گرم کرکے لگائیں۔ اس سے ہونٹ نرم ملائم ہوجائیں گے اور ان پر پپڑی بھی نہیں جمے گی۔
دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈز چہرے کی رونق بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دیسی گھی کو چہرے پر لگانے سے نہ صرف جھائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلد نرم اورملائم بھی ہوجاتی ہے۔
دیسی گھی میں زخموں کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ اگر جسم کا کوئی حصہ ہلکا سا جل جائے یا کہیں پر سوجن آجائے تو اس جگہ تھوڑا سا دیسی گھی لگالیں۔ یہ قدرتی طریقہ علاج بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔
دیسی گھی میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں وٹامنز اور منرلز (معدنیات) کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
The post دیسی گھی وزن کم کرنے میں بھی مددگار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
ماسکو: روس میں موبائل فون سےمحبت رکھنے والی ایک خاتون کی وفات کے بعد ان کے عزیزوں نے اس کی قبر کا کتبہ ہوبہو آئی فون جیسا بنایا ہے جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔روس میں تیل کی دولت سے مالامال شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ پانچ فت اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔کتبے کے سامنے کا حصہ عین آئی فون اسکرین جیسا بنایا گیا ہے جس پر ریٹا کی رنگین تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ خاتون دو سال قبل نامعلوم وجوہ کی بنا پر 25 سال کی عمر میں انتقال کردی گئی تھیں۔ اب ان کے والد ریس شامیو نے اپنی چہیتی بیٹی کی قبر پر یہ کتبہ نصب کیا ہے تاہم اس کے بارے میں کسی بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔
یوزنوئے قبرستان میں موجود اس قبر کا کتبہ بقیہ تمام قبروں سے بلند نظر آتا ہے جس کی ایک طرف پتھر پر لکھا کیو آر کوڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی کتبہ سازوں نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے ڈیزائن نہیں کیا۔ تاہم روس میں طرح طرح کے ڈیزائن والے کتبے عام پائے جاتے ہیں۔دوسری جانب خود ریٹا کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اتنا انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں اس کےدوست تھے۔ واضح رہے کہ اس طرح کا کتبہ ایک ڈیزائنر پاویل کلیوک نے اشتہار کے طور پر بنایا تھا لیکن اس کے بعد انہیں اس کتبے کے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے تھے۔
The post موبائل کی عادی خاتون کی قبر کا ’آئی فون‘ کتبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
بیجنگ: چین میں خاتون کسان نے سیمنٹ کے 40 استعمال شدہ تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا۔شادی انسانی زندگی کا اہم ترین موڑ ہے۔ یہ خوشیوں بھرے لمحات ہوتے ہیں جنہیں ہر خاندان اپنے اپنے علاقائی تہذیبوں سے مزید رنگین اور خوشنما بناتے ہیں۔ سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ان لمحات کو یادگار بنالیا جائے۔ تاہم شادی کے اخراجات ان خواہشات کے پورا ہونے میں بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔چین کے دیہات کی رہائشی 28 سالہ لی لی تان ایک کسان ہیں جو زرخیز زمین ہی نہیں بلکہ ایک تخلیقی ذہن بھی رکھتی ہیں۔
لی لی تان نے شادی میں مہنگے عروسی لباس پہننے کی خواہش مند خواتین کے لیے ایک انوکھی ترکیب سوچی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ی لی تان کے گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا اور اس دوران سیمنٹ کے خالی تھیلوں کا انبار لگ گیا جنہیں کام میں لانے کے لیے بے کار تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا اور اس کام میں انہیں صرف تین گھنٹے لگے۔ عروسی لباس کا ڈیزائن لی لی تان نے ایک فیشن میگزین میں دیکھا تھا۔لی لی تان نے سیمنٹ کے خالی تھیلوں کو کپڑے کی طرح استعمال کرتے ہوئے 40 تھیلوں کو باندھنے والی ڈوری کی مدد سے خود ہی عروسی لباس سی لیا۔ عروسی لباس زیب تن کیے لی لی تان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی۔
The post سیمنٹ کے 40 خالی تھیلوں سے دلہن کا ’عروسی لباس‘ تیار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نیو ہیون (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دان ایسی عجیب چیز ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے گھریلو اور بے جان اشیاء کو روبوٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔سائنسی جریدے سائنس روبوٹک میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی یل یونیورسٹی اور ناسا کے ماہرین ایک ایسی برقیاتی پرت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے اگر عام سے کھلونے پر بھی چسپاں کردیا جائے تو کھلونا ایک روبوٹ بن جائے گا۔ اسے ’ روبوٹک اسکن‘ کا نام دیا گیا ہے۔روبوٹک اسکن کو لچکدار شیٹس پر بنایا گیا ہے جس پر سینسرز اور بے جان چیز کو حرکت کرنے میں مدد دینے والے Actuators کے جوڑے نصب ہیں جنہیں ایک کنٹرولر کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔
روبوٹک اسکن بے جان اشیاء پر چسپاں ہو کر انہیں پھیلا سکتی ہے، سکیڑ دیتی ہے اور ساکت کر سکتی ہے۔اس روبوٹک اسکن کو ایک کھلونا گھوڑے کی ٹانگوں پر لگا دیا گیا جس کے بعد وہ بے جان کھلونا چلنے، دوڑنے اور بھاگنے لگتا ہے۔ کامیاب تجربے کے بعد ماہرین اس ٹیکنالوجی سے پہننے والی قمیض بھی بنائیں گے جسے سپاہی اور خلاء نورد استعمال کر سکیں گے۔اسی طرح سائنس دان اس ٹیکنالوجی کو معذور افراد کو لگا کر ناکارہ اعضاء کو حرکت کرنے کے قابل بنانے پر کام کر رہے ہیں اور جلد یہ ٹیکنالوجی بھی منظر عام پر آئے گی جو طب کی دنیا میں انقلاب ثابت ہو گی۔
The post ایسی روبوٹک پرت جو عام سی شے کو روبوٹ میں تبدیل کردے گی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
کشمیر(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی ، تاہم فاروق حیدر اس حملے میں محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر وزیر بلدیات آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر ضلع حویلی جا رہے تھے ۔ جہاں ایل او سی کے قریب گاوں تروٹی کے پاس ان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس میں وہ محفوظ رہے ۔۔ وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر ڈگری کالج کہوٹہ کے گراونؑڈ میں بحفاظت اتار لیا گیا۔ وزیر اعظم فاروق حیدر نے چوہدری محمد عزیز کے بھائی چوہدری شریف کی تعزیت کی اور واپس مظفر آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں لیکن حکمران عیاشی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر اتوار کو گورنر ہاؤس مری عوام کے لئے کھولاجائے گا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پرتمام گورنرہاؤسزعوام کے لئے کھولے جا رہے ہیں۔ واضح علی الصبح گورنر ہاؤس سندھ، مری اور پنجاب کے بعد گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کو عوام کی سیر و تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے طالبات کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس کی سیر کر رہی ہیں اور خوشی ہے کہ حکومتی مقامات عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے۔ ضرار حیدر پر کویتی وفد کا پرس چوری کرنے کا الزام تھا، فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ ضرار حیدر کو معطل کر کے پرس چوری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے ویتی وفد کے رکن کا دینار
سے بھرا بٹوا چوری کرنے والا پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سرکاری افسر ضرار حیدر کو پرس اٹھاتے دیکھا گیا۔وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ زرداری اور نواز شریف کی بیوروکریسی ہے، اس کی اخلاقی تربیت انھی کے زیرِ اثر ہوئی، ہماری بیوروکریسی آئی تو ایسا نہیں کرے گی۔سرکاری افسر ضرار حیدر کی چوری نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، سی سی ٹی وی میں چور سرکاری افسر ضرار حیدر کو ٹیبل سے پرس اٹھاتے دیکھا گیا۔دوسری طرف چور پکڑے جانے کے بھی کئی گھنٹے گزر چکے ہیں، اقتصادی امور ڈیژن میں گریڈ بیس کے افسر ضرار حیدر کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔خیال رہے کہ دینار سے بھرا بٹوا چوری ہونے کے انتہائی شرم ناک اور نا خوش گوار واقعے کے بعد کویتی وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جمعے کو پیش آیا، کویتی وفد دو روزہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کی ملاقات کے سلسلے میں پاکستان پہنچا تھا۔دو نوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے اختتام پر وفد کے سربراہ نے اپنے بٹوے کی گم شدگی کی شکایت کی تھی، جس کے بعد کمرے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چور کا پتا چلایا گیا۔
کشمیر(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کمشیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی آرمی کی فائرنگ، وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر ایل او سی کی طے شدہ حدود کے آگے گئے تھے ، یہ ایک سول پہلی کاپٹر تھا جسے فوجی ہیلی کاپٹر سمجھ کر فائرنگ کر دی گئی، وزیر اعظم آزاد کمشیر گاؤں تڑوری گاؤں میں گئےجبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالعزیر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے گئے تھے
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستانی گاﺅں تروڑی میں سفر کرر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر ایل او سی پر طے شدہ حد سے تھوڑا آگے چلا گیا جس پر بھارتی پوسٹ سے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ایل او سی کے نزدیک پرواز کی اطلاع دونوں افواج پیشگی دیتی ہیں اور راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر حملہ کیا جو ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی (ویب ڈیسک) ایئر ہوسٹسز نے پی آئی انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے موصول ہونے والی تصاویر کے مطابق بلی ، چوہے اور کیڑے مکوڑے کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ کھانے پینے کی چیزوں اور برتنوں کو حفظان صحت کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔
ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی پی آئی ا ے انتظامیہ کو ایئر ہوسٹسز پر رحم نہ آیا ۔
ایئر ہوسٹسز نے حکام بالا کو خط بھی لکھا ہے ۔ جس میں پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کی شکایت بھی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان ایئر لائن میں آئے روز نئے سے نئے اسکینڈل منظر عام پر آ رہے ہیں ۔ جس پر قومی ادارے کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اگلے 2 ماہ کے لیے 100 پوائنٹس کی بنیاد پر شرح سود میں اضافہ کرکے 8 اعشاریہ 5 فیصد مقرر کردیا۔اسٹیٹ بینک نے اپنی زری پالیسی بیان میں کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا کیونکہ ملک میں مہنگائی بڑھنے سے حقیقی شرح سود کم ہوئی ہے۔بیان کے مطابق ‘معاشی طور پر افراط زر میں اضافہ اور خسارے کے باعث معاشی بڑھوتری کے استحکام میں تسلسل پر خدشات ہیں’۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے اور خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جاری خسارے میں اضافہ ہوا۔جاری خسارے کے باعث پاکستان کو ایک اور بیل آؤٹ پیکیج کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔نئی شرح سود پالیسی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔قبل ازیں رواں ہفتے کے آغاز میں اسٹیٹ بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مہنگائی کے اضافے سمیت دیگر پہلووں کے باعث اگلے 6 ماہ میں معاشی استحکام کے لیے خطرات ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی بینکنگ کے شعبے پر ششماہی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘بیرونی سیکٹر پر دباؤ، مالی شعبے میں خطرات، مقامی طور پر مہنگائی اور دیگر پہلو اگلے 6 ماہ کے لیے مالی طور پر خطرات کا باعث ہوسکتے ہیں’۔تاہم رپورٹ کے مطابق سال 2018 کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کے ’محفوظ قرضوں‘ میں یہ 307.9 فیصد(51 ارب 30 کروڑ روپے) جبکہ ’غیر محفوظ قرضوں‘ میں 25.9 فیصد ( ایک کھرب 37 ارب روپے) اضافہ دیکھا گیا۔
The post اسٹیٹ بینک کی 2 ماہ کی زری پالیسی، شرح سود میں اضافہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا پیج اتوار کو لائیو ہیک کرنے کا دعویٰ کردیا۔مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سافٹ وئیرز میں خامیاں تلاش کرکے انعام حاصل کرنے والے چینگ چی یوآن کے مطابق وہ مارک زکربرگ کا فیس بک اکاؤنٹ اتوار کی شام 6 بجے (تائیوان کے وقت کے مطابق) کو ڈیلیٹ کرنے کی لائیو اسٹریم اپنے فیس بک پیج پر چلائے گا۔تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
24 سالہ ہیکر نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا ‘فیس بک کے بانی کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی نشریات اتوار کو لائیو نشر ہوگی’۔دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا شوق رکھنے والے افراد مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز وغیرہ میں خامیاں سامنے لاتے ہیں، جس کے بدلے انہیں انعام دیا جاتا ہے۔مگر یہ غیرمعمولی ہے کہ کوئی ہیکر ایسا رئیل ٹائم کرکے دکھائے۔یہ تائیوانی ہیکر اس سے پہلے ایپل اور ٹیسلا وغیرہ پر حملے کا دعوے بھی کرچکا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔
فیس بک میں بھی دیگر کمپنیوں کی طرح سائٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے حوالے سے انعامی پروگرام موجود ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تائیوانی ہیکر کے دعویٰ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔چینگ چی یوآن کے مطابق ‘میں پروفیشنل ہیکر نہیں بننا چاہتا اور سب کچھ ہیک کرنا نہیں چاہتا، میں تو بس بیزار ہوکر کوشش کرتا ہوں تاکہ کچھ پیسے کما سکوں’۔
The post ہیکر مارک زکربرگ کے فیس بک پیج کو لائیو ہیک کرنے کیلئے تیار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی موجودگی نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے لازمی ہے۔جب نظام ہاضمہ میں مناسب مقدار میں پانی موجود نہیں ہوگا تو ہماری آنتوں کے افعال سست ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں فضلہ سخت ہوگا اور اخراج مشکل ہوگا۔آسان الفاظ میں دائمی قبض کے شکار ہوجائیں گے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کہیں کہ مناسب مقدار میں پانی پینے کی اہمیت سے واقف ہیں مگر پانی کا ذائقہ آپ کو اس سے دور رکھتا ہے؟
اگر ہاں تو کچن میں موجود چند چیزوں کو پانی میں شامل کرکے آپ پینے کے پانی کو مزید بیزارکن نہیں رہنے دیں گے۔پانی میں ان اجزاءکا اضافہ فروٹ جوس سے زیادہ بہتر آپشن ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے کچھ زیادہ بہتر نہیں کیونکہ اس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔مثال کے طور پر ایک گلاس اورنج جوس 9 کھانے کے چمچ شکر کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ ایک بالغ شخص کی روزانہ درکار مقدار کا زیادہ سے زیادہ حصہ ہے۔
لیموں
پانی میں لیموں کا اضافہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمے بننے میں مدد دیتا ہے، اس مقصد کے لیے لیموں کو پانی میں نچوڑ دیں یا پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں ڈال دیں۔
سیب کا سرکہ
2 یا 3 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کرکے پینا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج، ہاضمہ بہتر کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
پودینے کے پتے
پانی میں پودینے کے چند پتوں کا اضافہ بائل کی روانی کو بہتر کرکے پتے کے افعال کو بہترین بناتا ہے۔ یہ پتے ایسے انزائمے بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ جسم کو غذا میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزاءجذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، پودینہ بدہضمی سے ریلیف کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
کھیرے
کھیرے فائبر اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو صحت مند بناتے ہیں۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا پانی میں شامل کرکے آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
دار چینی
دار چینی کی ایک اسٹک کو پانی میں شامل کرکے پینا ہاضمہ بہتر کرتا ہے جبکہ بیکٹریا کو مار کر پیٹ کے مختلف امراض سے بھی ریلی فراہم کرتا ہے۔
ادرک
گیس، پیٹ پھولنے یا بدہضمی کے شکار ہیں؟ تو ادرک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ پی لیں۔
The post پانی میں ان 6 چیزوں کا اضافہ ہاضمہ بہتر کرے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
چنائی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی نوجوانوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 کے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔بھارتی شہر چنائی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم نے ایونٹ میں 3 گولڈ میڈل حاصل کیے تاہم انڈر 13 کے فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں کرکٹ کے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین ناکامی کے درد کو ختم کرنے کے لیے اسکواش کورٹ سے خوشی کی ایک نہیں بلکہ 3 خبریں آگئیں۔
جونیئر اسکواش ایشین چیمپیئن شپ کے انڈر 15 مقابلوں میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کا مقابلہ بھارت کے ارناو سرین سے ہوا جہاں انہوں نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔پاکستانی کھلاڑی کا حریف کھلاڑی کے خلاف فتح کا اسکور 11/6 ،11/9 اور 11/7 رہا۔دوسری جانب انڈر 17 مقابلوں میں پاکستان کے حارث قاسم نے ملائیشیا کے محمد عامر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرکے جونیئر اسکواش چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔حارث خان کو ابتدائی 2 سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور ملائیشین کھلاڑی کو مات دی۔
حارث قاسم کی فتح کا اسکور 12-10, 11-8, 9-11, 5-11، 9-11 رپا۔انڈر 19 کیٹیگری میں بھی پاکستان کے کھلاڑی سرخ رو ہوئے جہاں عباس زیب نے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جونیئر ایشین اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی اور جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 طلائی تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پاکستان کے انس علی شاہ کو انڈر 13 کیٹیگری میں بھاتی کے یوراج ودھوانی سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے چنائی میں شیڈول ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔
The post اسکواش: ایشین جونیئر چیمپیئن شپ کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کی قیادت کو کوئی خطرہ نہیں اور وہ ہی قومی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سے پاکستانی ٹیم اور خصوصاً کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کچھ حلقوں کی جانب سے انہیں قیادت سے ہٹانے کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ سال کی عمدہ کارکردگی کے برعکس ایشیا کپ میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور صرف ہانک کانگ اور افغانستان کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔
بھارت کے خلاف پاکستان کو دونوں میچوں میں یکطرفہ مقابلے کے بعد بدترین شکست ہوئی اور پھر سیمی فائنل کی اہمیت کے حامل بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی ٹیم ناکامی سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ایونٹ کے دوران سرفراز کی قیادت اور ان کی ناقص فارم بھی قومی ٹیم کے لیے لمحہ فکریہ رہی جس کے بعد ان سے قومی ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں واپس لینے کی افواہیں بھی زیر گردش کرنے لگیں لیکن چیف سلیکٹر نے ان تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کو ہٹانا مسئلے کا حل نہیں اور سرفراز کی قیادت کو کوئی خطرات لاحق نہیں بلکہ وہ ہی قومی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
انضمام نے کپتان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سرفراز کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی تھی تو سب ان کے گن گا رہے تھے لیکن خراب کارکردگی ہوتے ہی تنقید شروع کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی اس کا والی وارث نہیں ہوتا لیکن مجھے کپتان اور ٹیم پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ آئندہ سیریز میں بہترین کھیل سے ناقدین کے منہ کر دیں گے۔تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت اور ہار سے قطع نظر ہم ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے اور لڑکوں کو اپنی کارکردگی کے معیار کو بلند کرنا ہو گا۔
تاہم انہوں نے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے کسی بھی امکان کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ میری ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بات ہوئی ہے، ایک آدھ تبدیلی معمول کی بات ہے لیکن ہم کسی بھی قسم کی بڑی تبدیلیاں نہیں کر رہے کیونکہ انہی لڑکوں نے پہلے کارکردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا ہے۔پاکستانی ٹیم کی اگلی آزمائش اب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے جہاں وہ متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کرے گی۔
The post سرفراز کی قیادت کو خطرہ نہیں، وہی کپتان رہیں گے، انضمام appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پرتگال کے وزیرخارجہ کی تقریر پڑھ ڈالی
The post بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پرتگال کے وزیرخارجہ کی تقریر پڑھ ڈالی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
وطن سرب (ترجمہ تسنیم خیالی)
ٹویٹر پر سرگرم ’’العہدالجدید‘‘ نامی صارف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی نیشنل گارڈز کے ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تاکہ اس ادارے کوجس کی قیادت شہزادہ متعب بن عبداللہ کررہے ہیں کو کمزور کیا جائے اور مقابل میں رائل گارڈز کو مزید مضبوط، سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب نے نیشنل گارڈز کی 2دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک قیادت کی اور اس فورس میں شامل بہت سے آفیسرز اور کمانڈرز اب بھی متعب کے وفادار ہیں،
یہی وجہ ہے کہ متعب کے ان مخصوص قبائل کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات ہیں جن کے افراد نیشنل گارڈ کا حصہ ہیں اور یہی قبائل نیشنل گارڈز کی اصل ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اسی بناء پر امریکی انٹیلی جنس کے ایک سابق آفیسرز نے ’’روئیٹرز‘‘ نیوز ایجنسی کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کو شہزادہ متعب کی وفادار نیشنل گارڈز کی جانب سے مضبوط ردعمل دیکھنے کو ملے گا، اور بن سلمان کیلئے نیشنل گارڈز کو زیر کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا اور ناہی نیشنل گارڈز کو کوئی نئی لیڈر شپ قبول ہوگی،
متعب کو پھلے نیشنل گارڈز کی سربراہی سے برطرف کرکے پھر کرپسن کے الزام میں گرفتار کرکےنیشنل گارڈز کوایک زوردار جھٹکا دینے کی کوشش کی گئی جھٹکا زوردار تو تھا مگر اتنا بھی نہیں کہ وہ نیشنل گارڈز کے اندر متعب کے خلاف نفرت اور بے وفائی پیدا سکے اور یہی وجہ ہے کہ بن سلمان اب اس ادارے کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر اتر آئے ہیں۔بن سلمان کیلئے متعب سے جان چھڑانا آسان تھا مگر متعب کے وفاداروں سے جان چھڑانا انتہائی مشکل کیونکہ متعب نے 20 سال سے بھی زائد عرصے تک نیشنل گارڈز کے ذریعے خود کو مضبوط کرنے کی انتھک کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے،
انہوں نے آل سعود کے وفادار جنگی قبائل کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے اور یہ قبائل کسی بھی طور پر بن سلمان کی حمایت نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ بن سلمان کی حکومت آل سعود کی حکمرانی کی تباہی کے ساتھ ساتھ انکی بھی تباہی ہے، کیونکہ ان قبائل نے آل سعود کے مل کر سرزمین حجاز پر جنگیں لڑیں اور انہیں اقتدار میں لائے اور اگریہ اقتدار ختم ہوجاتا ہے تو ان کی موجیں اور رعاتیں بھی ختم ہوجاتی ہیں۔بن سلمان کا فرمانروا بننا ابھی تک آسان نہیں اور انکی راہ میں کافی رکاوٹیں ہیں،
آل سعود خادندان کے بیشتر افراد کی مخالفت، متعب کے وفادار نیشنل گارڈز، لندن میں بیٹھے مخالف چچا شہزادہ احمد بن عبدالعزیز جیسی رکاوٹوں سے بن سلمان کس طرح نمٹے گا، اور آخر میں آل الشیخ قبیلے کے بھی بہت سے افراد بن سلمان کی غیر معمولی سماجی تبدیلیوں کی وجہ سے اس پر نالاں ہیں اور اگر یہ قبیلہ بن سلمان کے مخالف ہوجائے تو اس کیلئے اقتدار میں آنا مزید مشکل ہوگا کیونکہ آل الشیخ سعودی عرب کا دوسرا طاقتور ترین خاندان ہے اور ملک کی مذہبی حکمرانی اس کے ہاتھ میں ہے۔
The post شہزادہ متعب کا خوف بن سلمان پر اب بھی طاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں پر بھارت کا قبضہ ہے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور بولنگ میں جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ابتدائی 10 بلے باز میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہے جن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک 12 درجے بہترین کے ساتھ 42ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
لاہور (ویب ڈیسک) ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ، امیدواروں کی انتخابی مہم میں ہر رنگ نظر آنے لگا ، حلقہ این اے 131 میں جگہ جگہ لوٹے لٹکا دیے گئے ، تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق جبکہ
تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہمایوں اختر خان میدان میں ہیں ، ہمایوں اختر خان کی ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے بعد مسلم لیگ (ق) سے وابستگی رہی ہے حلقہ این اے 131 کے علاقہ والٹن میں کل رات گئے نامعلوم افراد نے کیبل کی تاروں اور بجلی کے کھمبوں کے ساتھ درجنوں کی تعداد میں لوٹے لٹکا دیے جنہیں صبح ہوتے ہی کنٹونمنٹ بورڈ اور انتظامیہ کے عملہ نے اتار دیا ، واضح طور پر یہ لوٹے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان کے لیے ایک معنی خیز پیغام ہے ۔ (ش س م)
لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کی تاریخ میں سب سے خطرناک قاتل خواتین کی افسوسناک اور المناک کہانیاں درج ذیل ہیں ۔پہلی جنگ عظیم میں ایک رقاصہ کے تذکرے تھے جنھیں جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔مارگریٹ زیلے 1876 میں ہالینڈ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھیں بدتمیزی پر مبنی شادی کا رشتہ بھگتنا پڑا
اور ان کے شوہر فوج کے ایک کپتان تھے اور خود کو 1905 میں ایک مختلف شخصیت میں ڈھالنے سے پہلے شیر خوار بیٹے کی موت کا دکھ برداشت کرنا پڑا۔ شادی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد انھوں پیرس میں بطور رقاصہ زبردست شہرت بٹوری۔ ماتا ہاری کے نام سے شعلۂ جوالہ رقاصہ نے میلان کے لا سکالہ اور پیرس کے اوپرا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے اس وقت کے شائستگی سے متعلق قوانین سے بچنے کے لیے اپنی پرفارمنس کو ’مقدس رقص‘ کے طور پر پیش کیا۔ ان کے چاہنے والوں میں وزیر، صنعت کار اور جنرل جیسی امیر شخصیات شامل تھیں اور ان کی آسان رسائی کی وجہ سے جرمنی نے انھیں پیسوں کی پیشکش کی کہ وہ اتحادی افواج کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کریں۔ پھر اطلاعات کے مطابق ان سے پہلی جنگ عظیم میں کہا گیا کہ وہ اتحادی افواج کے لیے جاسوسی کریں۔ ماتا ہاری نے خود اپنے ہاتھوں سے کسی کو قتل نہیں کیا تھا، تاہم افواہیں ہیں کہ ان کی جاسوسی کی وجہ سے 50 ہزار فوجی مارے گئے۔ فرانس نے ان کی دہری شخصیت پر شک کرنا شروع کیا اور فروری 1917 میں انھیں پیرس سے گرفتار کیا گیا اور اکتوبر میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔
ان کی موت کے سو برس گزرنے کے بعد بھی یہ بحث کاری ہے کہ آیا وہ قصور وار تھیں یا نہیں؟ میری آن شارلٹ کورڈی جیسے نام کے ساتھ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ کورڈی کا تعلق اشرافیہ سے تھا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن یہ ہے کہ جب انھوں نے انقلاب فرانس میں شمولیت اختیار کی تو دراصل اسی شخص کے ساتھ تھیں جن کو انھوں نے قتل کیا۔ ان کا تعلق گیروندن سے تھا جو کہ انقلاب فرانس کی اعتدال پسند شاخ تھی۔ یہ بادشاہت کے خاتمے کے حق میں تو تھے لیکن انقلاب میں تشدد کے حامی نہیں تھے۔ شارلٹ نے ژان پال مارات کو قتل کیا تھا۔ وہ جیکوبن گروپ کے ایک سینیئر رکن تھے جس کی شارلت مخالف تھیں۔ اس گروپ میں شدت پسند سوچ رکھنے والے انقلابی شامل تھے اور ان کی وجہ سے دہشت کا دور شروع ہوا جس میں16500 سے زیادہ افراد کو مار دیا گیا۔ جولائی 1939 میں شارلٹ نے باتھ روم میں مرات پر چاقو سے وار کیا۔ وہ کیسے وہاں تک پہنچیں؟ بظاہر مرات کو جلد کا مرض لاحق تھا اور ان کے لیے غسل لیتے وقت کسی مہمان سے ملاقات کرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں تھی۔
شارلٹ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور مقدمے میں انھوں نے کہا کہ ایک آدمی کو مار کر ہزاروں افراد کی جانیں بچائی۔ ان کو اس واقعے کے چار دن بعد سزائے موت دے دی گئی اور اس وقت ان کی عمر 24 برس تھی۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ قاتل اپنے کوڈ نام یا خفیہ نام سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔ اپنے نام شی گولن کے بجائے انھوں نے ’شی جین کوئی‘ کے نام کا انتخاب کیا، جس کے دونوں الفاظ کا مطلب ہے ’تلوار‘ اور ’دوبارہ ابھرنا‘ ۔ انھوں نے اپنے والد کی موت کا انتقام لینے کی ٹھان لی، جن کا 1925 میں اس وقت کے جنگی سردار سن چن فانگ نے سر قلم کر دیا تھا۔ اس واقعے کے دس برس بعد جب سن چن فانگ ریٹائر ہوئے اور بدھ مت بن گئے تو شی جین کوئی نے ان کو دھونڈ کر اس وقت ان کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا جب وہ مندر میں عبادت کر رہے تھے۔ تاہم وہ جائے وقوعہ سے بھاگنے کی بجائے وہیں رکی رہیں اور قریب موجود لوگوں سے اپنے اقدام کا اعتراف کیا اور یہ ان کے آئندہ کے جامع منصوبے کا حصہ تھا، تاکہ میڈیا اور عوام کی ہمددری حاصل کر سکیں۔
ایک اعلیٰ عدالتی کیس میں قتل کو دوسرے کے والدین کے احترام کی بنیاد پر معاف کر دیا گیا۔ ان کی وفات 1979 میں ہوئی۔ ایک وقت تھا کہ بریجیٹ جرمنی میں سب سے خطرناک اور شیطان صفت خاتون کہلاتی تھیں۔ وہ ریڈ آرمی فیکشن کی سرکردہ رکن تھیں اور 1977 میں اس دہشت کی لہر میں ملوث تھیں جسے ’جرمن خزاں‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس انتہائی بائیں بازو کے شدت پسند گروپ نے ستر کی دہائی میں مغربی جرمنی کو دہشت زدہ کر رکھا تھا اور انھوں نے اس دوران متعدد افراد کو اغوا اور قتل کیا اور ساتھ میں بم دھماکے بھی کیے گئے۔ مجموعی طور پر یہ گروپ 30 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ ایک جہاز کی ہائی جیکنگ میں بھی ملوث تھا۔ یہ مغربی جرمنی کی سرمایہ دارانہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔ بریجیٹ کو 1982 میں گرفتار کیا گیا اور پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ساتھ میں نو افراد کی ہلاکت میں ملوث ہونے الزام میں 15 سال قید کی اضافی قید سنائی گئی۔ اس میں ایک بینکر کا قتل بھی شامل ہے جس کو پہلے پھول پیش کیے اور ساتھ ہی قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کےعلاوہ ان پر ایک امریکی کمانڈر اور ان کی اہلیہ کو راکٹ لانچر کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کا الزام بھی تھا۔
سال 2007 میں اپنے جرائم پر پشیمانی کا اظہار کیے بغیر اور حکام سے تعاون نہ کرنے کے باوجود انھیں پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ اس فیصلے پر جرمنی میں تنازع پیدا ہوا اور اچھی خاصی بحث ہوئی۔ بریجیٹ اب بھی حیات ہیں۔ خاتون ایجنٹس عام طور پر اپنا کام چپ چاپ کر سکتی ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ایجنٹ پینولپی کو ’اریکا چیمبرز‘ کے فرضی نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کا فلسطینی گروپ بلیک ستمبر کے رہنما علی حسن سلامی کے قتل میں ہاتھ تھا، جو 1972 کے میونخ اولپمکس میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔ میونخ میں ہونے والی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم گولڈا میئر نے آپریشن کی منظوری دی جس کے تحت موساد کے ایجنٹس کو بلیک ستمبر کے ارکان کی تلاش اور انھیں اپنے کیے پر سزا دینا تھی۔ قتل کی پانچ ناکام کوششوں کے بعد سلامی بلآخر چار محافظوں سمیت مارے گئے۔ 1979 میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں ان کی ہلاکت ہوئی۔ ایجنٹ پینولپی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے بم دھماکہ کیا اور اس مقصد کے لیے وہ سلامی کے فلیٹ کے قریب ایک سادہ زندگی گزار رہی تھیں اور یہاں تک خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا۔ دھماکے کے بعد ایجنٹ پینولپی غائب ہو گئیں لیکن اپنا سامان پیچھے چھوڑ گئیں، جس میں اریکا چیمبرز کے نام سے ایک برطانوی پاسپورٹ بھی تھا۔
لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سروسز اسپتال میں لفٹس کے غیر فعال ہونے کا معاملہ، ایف آئی اےکو 3 روزمیں تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی یہ لفٹس کہاں سے منگوائی گئی تھیں جو روز
خراب ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ایاز نے دلائیل دیتے ہوئے کہا 2013 میں ان لفٹس کی تنصیب کروائی گئی تھی بعد میں ان میں کوئی چیز آپ ڈیٹ نہیں کی گئی ۔ جس پر چیف جیسٹس نے کہا ہے اگر کمپنی کا قصورہوا توایف آئی اے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرے ۔ چیف جسٹس نے کمپنی نمایندہ کو مخاتب کرتے ہوئے کہا آپ کواسپتال کی لفٹس ٹھیک کرنے کا کہاتھا آپ نے اس پر کام کرنا گوارہ کیوں نہیں سمجھا جس پر کمپنی نمایندہ نے جواب دیا کہ سروسزاسپتال کی چاروں لفٹس کودرست کرکے فعال کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے مسکرا کرجواب دیا دیکھ لینا اب کہیں میواسپتال کی لفٹس کے پرزے نکال کرانہیں تونہیں چلایا گیا بعد میں پتاچلے میواسپتال کی لفٹس بند ہوگئی ہیں۔ جس پر کمپنی نمایندہ نے جواب دیا کہ سر اب دونوں اسپتالوں کی لفٹس مختلف ہیں اور فعال ہیں۔
(تسنیم خیالی)
حال ہی میں سعودی فورسز نے ایک بار پھر ملک کے مشرقی حصے میں واقع شیعہ اکثریتی علاقہ القطیف میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک تین شیعہ نوجوان محسن حسن احمد آل زاید، مفید حمزہ علی العلوان اور خلیل ابراہیم آل مسلم انتہائی درندگی سے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے، قابل غور بات یہ ہے کہ سعودی نیوز ایجنسی نے شہید ہونے والے تینوں نوجوانوں کودہشت گرد قرار دیتے کہا کہ سعودی فورسز القطیف میں دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہیں،
جس میں اب تک دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تین افراد مارے جا چکے ہیں۔سعودی عرب آل سعود کی سیاسی اور آل الشیخ کی مذہبی حکمرانی میں ایک نسل پرست ریاست بن چکی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں حالانکہ سعودی عرب کے شیعہ حضرات نے بیشمار مرتبہ یہ کہا ہے کہ وہ سعودی شہری ہیں اور سعودی عرب کے ہی وفادار ہیں،انکا موقف یہ ہے کہ سعودی نظام حکومت نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے ساتھ ساتھ انہیں،
ان کے متعدد شہری حقوق سے محروم کیا ہوا ہے جو کہ عموماً باقی شہریوں کو حاصل ہیں، علاوہ ازیں سعودی عرب میں بسے شیعہ مسلمانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکے علاقوں میں سعودی حکومت ترقی کے کام نہیں کرتی اور یہ علاقے خستہ حال ہوچکے ہیں، آل سعود حکومت کے اس رویے کے باعث سعودی عرب کے شیعہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرتے رہتے ہیں، البتہ آل سعود کی فورسز انتہائی بربریت اور سفاکیت کے ساتھ مظاہرین کو کچل دیتی ہے، کسی کو جیل میں بھیج دیتی ہے، کسی کو سزائے موت،
دلواتی ہے اور کسی کوخود ہی موت کی نیند سلادیتی ہے۔جنوری 2016ء میں معروف سعودی شیعہ مذہبی رہنمانمر باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنا کران کا سر قلم کر دیا گیا تھا، ان کے ساتھ اس دن اور بھی شیعہ شہریوں کے سرقلم کئے گئے، یہی نہیں بلکہ انہیں سزا حقیقت میں دہشت گردی میں ملوث افراد کے ساتھ دی گئی تھی تاکہ یہ تاثر قائم ہوسکے کہ النمر اور دیگر شیعہ افراد بھی دہشت گرد تھے، سعودی میڈیا نے بھی اپنی خبر میں النمر کو دہشت گرد کہا جو کہ انتہائی غلیظ اور گری ہوئی حرکت تھی۔
بات صرف شیعہ مسلمانوں کی حدتک نہیں، حال ہی سعودی حکومت نے متعدد سعودی مذہبی اسکالرز جنکا تعلق سنی مکتب فکر سے ہے کو بھی دہشت گرد قرار دیکر انہیں سزائے موت دینے کا اعلان کیا اور ان حضرات کا جرم صرف اتنا تھا کہ انہوں نے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی اور اسے بہتربنانے کا مطالبہ کیا،جسکے جواب میں حکومت نے انہیں گرفتار کرکے دہشت گرد قرار دیکر سزائے موت کے احکامات سنادیے، کیا اپنے جائز اور قانونی حقوق کا مطالبہ کرنے والے سعودی عرب کے شیعہ دہشت گرد ہیں؟ کیا نظام کو اچھی نصیحت کرنے والے سنی مذہبی سکالرز دہشت گرد ہیں؟۔
The post سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ماراجارہا ہے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
نگرھار (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی نگرھار پہنچادیا گیا ہے، مشہورعرب اخبار الشر ق الاوسط نے رواں ہفتے اتوار کے شمار میں انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو افغانستان کے صوبے نگرھار پہنچادیا گیا ہے.اخبار نے سیکورٹی اداروں اور افغانستان میں دہشتگردگروہوں میں موجود اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے مشرقی حصے میں واقعہ صوبہ نگرھار میں اس وقت داعش کا سرغنہ موجود ہے.اخبار کا کہنا ہے کہ انہیں نگرھار میں پاکستانی،
دہشتگردوں گروہوں میں سے ایک گروہ کے سرغنہ نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’ گزشتہ چھ ماہ میں داعش کے سینکڑوں دہشتگردوں کی افغانستان میں آمد کے بعد داعشی سرغنہ ابوبکر البغدای کو بھی افغانستان پہنچایا گیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے افغان سرحدی علاقوں میں داعشی دہشتگردوں کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیںکہ کہیں وہ بارڈرکراس کرکے پاکستان میں داخل نہ ہوجائیں اخبار نے مذکورہ دہشتگرد سے یہ بات بھی نقل کی ہے کہ گزشتہ دنوں میں شام سے،
بہت سے عرب و غیر عرب دہشتگردوں کی بھی افغانستان میں منتقلی عمل میں لائی گئی ہے ۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشتگردوں میں موجود اس کے ذرائع کے مطابق داعش طالبان کو کمزور کرنا چاہتی ہے اور ان کا ہدف افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے۔ادھر دولت مشترکہ کے انسداد دہشتگردی مرکز کے سربراہ اینڈری نو نووف نے ایک نشست میں کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی حصے میں داعش کی سرگرمیاں اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک ان کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر انہیں،
کافی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت داعش وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنے سلیپرسیلز کو فعال کرنے کی کوشش میں دکھائی دیتی ہے ۔اس نشست میں قرقزستان کے وزیراعظم نے بھی داعش کے خطرے کے پیش نظرہوشیار رہنے پر تاکید کی۔
The post دہشت گرد بغدادی کا نیا ٹھکانہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
(طارق سردار فرخ)
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہونے والے ملک بھارت میں اس بار ہندو شدت پسندوں نے غنڈہ گردی کی انتہا کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مسلمان عزاداروں کو ناصرف جلوس نکالنے سے روک دیا بلکہ ان پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کرکے درجنوں افراد کو شدید زخمی کردیا۔ جلوس میں شرکت کے لئے جانے والے لوگوں کو سڑک پر گھیر کر مارا پیٹا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ چند روز پہلے بھارتی ریاست بہار کے مشرقی ضلع چمپارن کے ایک قصبے ڈھاکہ میں پیش آیا جس کی آبادی تقریباً پچاس ہزار نفوس کے قریب ہے ۔
مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد یہاں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ہندی زبان کے ساتھ ساتھ اردو بھی سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔ اس علاقے میں زیادہ تر مسلمان سنی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم دوسری بڑی کمیونٹی شیعہ کہی جاسکتی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ محرم الحرام کے جلوس پر مسلمانوں کے دونوں فرقوں میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔ شیعوں کی طرف سے تعزیہ اور ذوالجناح کا جلوس نکلتا ہے تو سنی مسلمان بھی جوق در جوق اس میں شرکت کرتے ہیں۔اس سال ہندو شرپسندوں کا ایک گروہ پچھلے کئی دنوں سے علاقے کے پرامن ماحول کو کشیدہ کرنے کے منصوبے بنا رہا تھا۔
گلف ریجن میں موجود ایک بہاری نامہ نگار عبدالحکیم کے مطابق ویسے تو بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے حواری پورے ملک میں ہی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کو بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں مگر بہار میں تو انہوں نے انتہا کردی۔ دس محرم الحرام کی مناسبت سے بھارتی مسلمانوں نے 21 ستمبر کو اپنے اپنے علاقوں میں تعزیہ کے ساتھ عزاداری جلوس نکالا لیکن بہار میں ہندوؤں کے دو روز ”ڈاک بم“ کی وجہ سے یہاں پر تعزیہ جلوس ملتوی کردیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ڈاک بم ہندوؤں کا ایک تہوار یا رسم ہے‘ جس میں وہ ننگے پاؤں پیدل چل کر اپنے مذہبی مقام تک جاتے ہیں۔
ماڈرن ہندو آج کل پیدل سفر کے ساتھ ساتھ بسوں‘ کاروں اور موٹرسائیکلوں کو بھی جلوس میں شامل کرلیتے ہیں۔مسلمانوں نے امن و امان کے پیش نظر اس بار محرم الحرام کا تعزیہ دس کی بجائے بارہ محرم الحرام بروز اتوار کو نکالا تو ہندو انتہاپسندوں نے ان پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ اس حملے کے پیچھے ہندو تخریب کار اور انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے کارکنوں کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے‘ جنہوں نے مختلف مقامات پر عزاداری جلوس میں شامل مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کچھ ہندوؤں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر سڑک سے گزرنے والے جلوس پر پتھر اور اینٹیں برسائیں‘ کچھ گروہ بازار اور چوراہوں پر کھڑے ہوکر شرکاءکے ساتھ بدتمیزی اور دھکم پیل کرتے رہے۔ بھری سڑک پر لوگوں کو گھیرگھیر کر مارا پیٹا گیا۔ایک معصوم مسلمان لڑکا جو موٹرسائیکل پر مقامی ہسپتال میں اپنے ماموں زاد کی عیادت کرنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہا تھا اسے زبردستی روک کر جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔ بچے نے ڈر کے مارے اور اپنی جان بچانے کے لئے یہ نعرہ لگا دیا تو پھر بھی اس کی جان نہیں چھوڑی اور ظالموں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
اس ظلم کی ویڈیو یو ٹیوب پر بھی دیکھی جاسکتی ہے دیگر کئی زخمیوں کی حالت بھی سنگین ہوگئی۔ کچھ عینی شاہدین کے مطابق کئی مقامات پر مسلم خواتین اور لڑکیوں کو روک کر ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی‘ انہیں زدوکوب کیا گیا اور کپڑے پھاڑ کر عورتوں کی بے حرمتی کی گئی۔بہار پولیس اس سارے معاملے میں بے بس نظر آرہی تھی۔ پولیس افسروں کے سمجھانے پر بھی آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے بپھرے ہوئے کارکن باز نہ آئے‘ کئی جگہ پولیس نے مسلمانوں کی جان بچانے کیلئے آر ایس ایس کے کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا تاہم پولیس حملہ آوروں پر قابو پانے میں ناکام رہی۔
بلوائیوں کا گروہ چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں میں بٹ کر جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر جا کھڑا ہوا جہاں سے شرکاءپر پتھر برسائے جاتے رہے۔ شہر کے ایک مقام پر سبز رنگ کا ایک جھنڈا لگا ہوا تھا جسے ہندو انتہاپسندوں نے اسلامی جھنڈا قرار دے کر پولیس پر اسے اتارنے کیلئے دباؤ ڈالا۔ان واقعات نے بھارت کے چہرے سے سیکولر ہونے کا نقاب نوچ ڈالا اور آر ایس ایس کے کارکنوں نے ایک مذہبی جلوس پر حملہ کر کے ثابت کردیا کہ بھارت جیسی ریاست آج بھی انتہاپسندی اور عدم برداشت کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔
وہاں اقلیتوں کو آج بھی تحفظ حاصل نہیں۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ بہار سے ایک مسلم رکن اسمبلی نے الزام لگایا کہ شہر کے مرکزی چوک پر تو پولیس نے سکیورٹی فراہم کی تھی مگر دوسرے مقامات پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شرپسندوں نے مسلمانوں کو گھیر گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت وہ ملک ہے جہاں پر اس کے اپنے ہی شہریوں کو لسانی اور مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔
کئی علاقے جہاں مسلم اکثریت ہے اور مسلمان معاشی طور پر مضبوط ہیں اگر وہاں بھی مذہبی اقلیت مسلمانوں کا جینا حرام کردے‘ انہیں مجرمانہ کارروائی کا نشانہ بنائے اور پولیس کوئی ایکشن نہ لے تو اس کا مطلب واضح ہے کہ شرپسندوں کو بلاشبہ حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ آپ غور کریں کہ وہ علاقے جہاں مسلمان ویسے ہی اقلیت میں ہیں وہاں ان کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہو گا۔ ہندو سماج اپنی تنگ نظری کے باعث مسلمانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں روزگار اور ملازمتوں میں ان کا جائز حصہ نہیں دیا جاتا۔
فوج‘ پولیس اور دوسرے اہم اداروں میں مسلمانوں کی حب الوطنی پر شک کیا جاتا ہے ‘ان کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے‘ چادر اور چاردیواری کا تحفظ صرف باتوں کی حد تک محدود ہو کر رہ چکا ہے۔ چند مسلمان جو منتخب ہو کر اسمبلیوں تک پہنچتے ہیں انہیں اپنے سیاسی قائدین کی طرف سے اجازت ہی نہیں ملتی کہ وہ مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اسمبلی کے اندر کوئی سوال اٹھا سکیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ کیا یہی وہ مذہبی آزادی ہے جس کا دعویٰ بھارت دنیا کے سامنے کرتا ہے؟ کم حیثیت کے,
روزگار اور چھوٹے کیڈر کی ملازمتیں مسلمانوں کیلئے چھوڑ دی گئی ہیں‘ کہاں گئے معاشی انصاف کے کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے؟ کئی اضلاع میں تو کم تر ملازمتیں بھی مسلمانوں کے نصیب میں نہیں ہیں۔ یہ ہے بھارت کا اصل چہرہ اور سیکولر ہونے کا نام نہاد ٹائٹل جسے انتہاپسند ہندو تنظیموں نے خود ہی بے نقاب کر دیا ہے۔ہم یقینا اعلیٰ ترین معاشرہ ہونے کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے مگر پاکستان میں کسی مذہبی تنظیم نے ہندوؤں کے تہوار یا سکھوں کے جلوس میں کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ مذہبی رسومات میں شریک کسی یاتری یا عبادت گزار کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔
پاکستانی اقلیتیں پوری آزادی کے ساتھ اپنی عبادات اور رسوم ادا کر سکتی ہیں۔ معاشی طور پر کسی کو ظلم یا پھر تحقیر کا نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ قانون کا دباؤ تو بہت دور کی بات ہے پاکستانی معاشرہ تو اپنی اخلاقی روایات کے دباؤ سے ہی دوسری اقلیتوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔ مسیحیوں‘ ہندوؤں اور سکھوں کیلئے فراخ دلی کا مظاہرہ کیاجاتا ہے۔ ایک انسان کی دوسرے سے نفرت اور جلن کا کلچر بھارت کو برباد کر کے چھوڑے گا۔ آر ایس ایس‘ بجرنگ دل جیسی تنظیمیں اور ان کے انتہاپسند لیڈر اس بربادی کے تابوت میں خود ہی آخری کیل ٹھونکیں گے۔
The post سیکولرازم کا بھیانک چہرہ بے نقاب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
(وقار مسعود خان)
اس سال مئی میں صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ جولائی 2015 میں کیے گئے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو منسوخ کردیا تھا۔ یہ معاہدہ امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے برسوں کی محنت شاقہ کے بعد حاصل کیا تھا۔ اس تنسیخ سے بے شمار مسائل، بے یقینی اور پیچیدگیوں نے جنم لیا ہے۔ ایران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہا ہے اور اس کی تصدیق وقفے وقفے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس معاہدہ کے تحت بنائی جانے والی اپنی رپورٹوں میں کرتا رہتا ہے۔
معاہدے میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین بھی فریق تھے۔ یورپی یونین کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کی باقاعدہ منظوری دی جس کے نتیجہ میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔ لہذا اس سارے معاملے میں بین الاقوامی قانون کے سوالات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا ایک طریقہ کار خود معاہدے کے اندر درج ہے، جو صرف اس صورت میں قابل عمل ہے جب کسی فریق کو یہ شکایت ہو کہ ایران اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہا ہے۔
اس صورت میں باقاعدہ شکایت ایک متعلقہ دفتر میں داخل کرائی جائیگی جو اس شکایت کا جائزہ لے گا اور ضروری تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ ایک کمیٹی کے سامنے رکھے گا جس کی روشنی میں کوئی قدم اٹھانے کافیصلہ ہوگا ایران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے، اور امریکہ نے معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کوئی شکایت بھی جمع نہیں کرائی ہے۔ لیکن امریکہ نے ایران کے خلاف ایسی شکایتوں کا ایک دفتر کھول دیا جو معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ مثلاً امریکہ کا یہ کہنا کہ ایران نے مشرق وسطی میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا دیا ہے،
وہ شام اور یمن میں مداخلت کر رہا ہے یا یہ کہ وہ اپنے میزائیل پروگرام کی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کو یہ معاہدہ کرنے پر خصوصی تنقید و تحقیر کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس معاہدے نے ایران کو ساری دنیا میں امریکی مفادات کیخلاف کام کرنے کا نہ صرف لائسنس دے دیا ہے بلکہ معاہدے کے نتیجے میں ایران پر عائد پابندیاں ہٹا کر اس کو مالی طور پر اس قدر طاقتور بنا دیا کہ وہ اپنی تخریبی سرگرمیاں بلا روک ٹوک کر رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایران کیساتھ ایک دوسرا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں جو ایران کو ان سرگرمیوں سے روکے گا۔
اس پیشکش کو ایران نے یہ کہہ کر رد کردیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد فریق نہیں ہے۔معاہدے کی منسوخی نے دیگر فریقین کو شدید مشکل سے دوچار کر دیا ہے۔اول، ماہرین کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر امریکہ اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار نہیں کر سکتا۔ امریکی سینٹ نے ا قوام متحدہ کے چارٹر کو منظور کرکے سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداوں پر عملدرآمد کرنا امریکہ پر لازم قرار دیا ہے۔ امریکہ کے ویٹو کی موجودگی میں اس کے خلاف کوئی قرارداد سلامتی کونسل میں نہیں لائی جا سکتی، لہذا عالمی نظام ثالثی ایک بڑے بحران کا شکار ہوگیا ہے اور اس کا اعتبار دنیا میں کم ہوگیا ہے۔ دوم،
دیگر فریقین اس معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہوں نے امریکی علیحدگی کے بعد واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو قائم رکھیں گے اور ایران کو معاہدے کے تحت جو آسانیاں فراہم کی گئی تھیں ان کو جاری رکھا جائیگا۔ مزید برآں، یورپی یونین نے واشگاف الفاظ میں اپنے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ ایران پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ سوم، معاہدہ کے تحت اگر کوئی فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریگا تو ایران کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ معاہدے سے الگ ہوجائے۔
امریکی اقدام نے ایران کیلئے معاہدے سے نکلنے کا راستہ کھول دیا ہے، جبکہ دیگر فریق یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ معاہدے میں موجود رہے۔چہارم، امریکہ نے تنسیخ کیساتھ ہی ایران پر وسیع پیمانے پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جو 4 نومبر سے نافذ العمل ہیں اور جس کی وجہ سے عالمی معیشت ایک بڑے بحران کا سامنا کرنے والی ہے۔اس وقت مسئلہ یہ درپیش ہے کہ یورپ سے تعلق رکھنے والے ایسے بزنس گروپ جو ایران میں پابندیاں اٹھنے کے بعد جوق در جوق اس کی پرکشش مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے اور اس کی بے پناہ سرمایہ کاری کی ضرورتوں کو پورا کرنے پہنچے تھے وہ اب امریکہ کی پاپندیوں کی وجہ سے فوری طور پر اپنی سرگرمیوں کو ختم کرکے واپس اپنے ممالک جا چکے ہیں۔
کیونکہ وہ ان نقصانات کو نہیں اٹھا سکتے جن کا سامنا انہیں امریکہ میں اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے کی صورت میں اٹھانا پڑیگا۔ لہذا یورپی یونین کس حد تک اس کوشش میں کامیاب رہے گی کہ اپنے شہریوں اور اداروں کو امریکی پابندیوں سے محفوظ رکھ سکے اس کا تعین ہونا باقی ہے۔ صدر ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے دیگر اہلکار پابندیوں کے اثرات اور نتائج سے متعلق سخت اور نہایت جارحانہ بیانات جاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو تیل کا ایک قطرہ برآمد کرنے نہیں دینگے اور جس نے ایسی کوشش کی تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔
پابندیاں اسقدر سخت ہیں کہ ماضی کے برخلاف اس بار امریکہ نے کسی بھی ملک کو استثنیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔ جاپان اور بھارت، جن کی تیل کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ ایران سے درآمد ہوتا ہے اور جنہیں ماضی میں استثنیٰ حاصل تھا اس سہولت سے منع کردیا گیا ہے جو ان کیلئے بڑی زحمت کا باعث ہوگا۔ یہ واقعات عالمی مارکیٹ پر شدید منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکی ہے اور کچھ تجزیہ کار پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ یہ جلد ہی 90 ڈالر سے بھی اوپر چلی جائیگی۔ ایران کی معیشت، جو گذشتہ پابندیوں سے بری طرح متاثر ہوئی تھی اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد وہ ابھی بمشکل اپنی تعمیر نو کے عمل کا آغاز کر رہی تھی،
اسے پھر ایک بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ چین اور روس یقیناً کچھ راستے تلاش کر لیں گے لیکن اصل مسئلہ یورپ ہے جس کی بڑی مارکیٹ کے بغیر اس کی برآمدات میں بڑی کمی واقع ہوجائیگی۔ دوسری جانب اگر یورپ نے اس مسئلہ کا حل نہ نکالا تو ایران مجبوراً معاہدے سے علیحدہ ہو جائیگا، جو عالمی امن کیلئے شدید خطرات کا باعث ہوگا۔ اس صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے، یورپ نت نئی تدبیریں (The out of slution box) سوچ رہا ہے گو ابھی ان تدبیروں کی تاثیر اور پائیداری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اصل مسئلہ دنیا میں ڈالر کی بحیثیت ذریعہ ادائیگی ( of medium exchange حکمرانی ہے۔ جب بھی ڈالر میں ادائیگیاں ہوتی ہیں ان کی آخری کلیرنس نیو یارک میں امریکہ کے مرکزی بینک میں ہوتی ہے۔ پابندیوں کے اجراء کے بعد ایران سے جس نے بھی تجارت کی وہ امریکی مالیاتی نظام سے نکال دیا جائیگا۔ کیونکہ تیل کی تجارت ڈالر میں ہوتی ہے، لہذا ایرانی تیل مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوسکتا۔ چند دن پہلے یورپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے عالمی مالی ترسیلات کے نظام کا متبادل بنا لیا ہے جو امریکی تسلط سے آزاد ہوگا اور اس کو استعمال کرنے والوں کے کوائف امریکی نظام کو نہیں معلوم ہونگے۔
یہ ایک بڑی پیش رفت ہے اور اگر یہ کامباب ہوجاتی ہے تو اس سے امریکی ڈالر کی موجودہ حکمرانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس پیش رفت پر امریکی وزیر خارجہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ وہ یورپ کے اس رویے سے نالاں ہے جبکہ خود انہوں نے یورپ کی معاہدے کو برقرار رکھنے کی سب درخواستیں مسترد کردی تھیں۔آنیوالے چند ہفتے عالمی امن اور مارکیٹ کے استحکام کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ عالمی طاقتوں کے ایک بڑے اتحاد کے درمیان ایک بڑا اختلاف سامنے آرہا ہے۔
امریکی تسلط پر مبنی عالمی مالیاتی نظام کو یورپ نے چیلنج کردیا ہے۔ یقیناً تاریخ عالم میں یہ ایک نئے موڑ کی آمد ہے، لیکن اس کے آگے کیا مقامات اور حالات آنے والے ہیں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس خطے میں امن قائم رہے۔ آمین
The post کیا ایران امریکی پابندیوں کا سامنا کرسکتا ہے؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
Hello, my name is Jack Sparrow. I'm a 50 year old self-employed Pirate from the Caribbean.
Learn More →