Technology

Ads

Most Popular

Friday, 7 December 2018

اینٹ کا جواب پتھر : پاکستان نے ٹرمپ کے خط کا موثر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے خط کا ستھرا جواب دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی، پاکستان کا ٹرمپ کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

کی خط پرجواب تیار کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو تیاری کی ہدایت کر دی ہے ، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جوابی خط سے متعلق ہدایات بھی جاری کردیں، جبکہ پاکستان کا امریکی درخواست پر مثبت ردعمل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی درخواست پر مثبت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور جوابی خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ جوابی خط میں پاک- امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں دو طرفہ تجارتی اور معاشی روابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔ بعدازاں وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خط کی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ پاکستان سے افغان امن عمل کے لیے مکمل حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

The post اینٹ کا جواب پتھر : پاکستان نے ٹرمپ کے خط کا موثر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zLphqw
via IFTTT

No comments:
Write komentar