Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

الیکشن ایکٹ 2018: الیکشن کمیشن کے خلاف نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔۔ادارے کو عدالتی نوٹس کیوں بھیجنا پڑ گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

 

الیکشن ایکٹ 2018: الیکشن کمیشن کے خلاف نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔۔ادارے کو عدالتی نوٹس کیوں بھیجنا پڑ گیا؟ تشویشناک خبر آگئی اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کیخلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کا وکیل عدالت

میں پیش نہ ہو ا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کیخلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سماعت کی،شیخ رشید نے سینیٹ فارم کی شقوں کوچیلنج کررکھاہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدعدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کاوکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی . درخواست میں شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کی شق ساٹھ ، ایک سو دس اور ایک سو سینتیس آئین کے آرٹیکل انیس کی خلاف ورزی ہیں ، درخواست میں سیکریٹری قانون،سیکریٹری پارلیمانی آفئیرزاورسیکریٹری الیکشن کمیش کوفریق بنایا گیا ہے. عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کر دئیے.سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حلف نامے،قومیت،کوڈ آف کنڈیکٹ،سزایافتہ نہ ہونےسمیت انیس تبدیلیاں کی گئی ہیں ، تبدیلیوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات کالعدم ہوسکتے ہیں اورکامیاب سینٹرزسپریم کورٹ سے بھی نااہل ہوسکتے ہیں . شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

نوازشریف اورحکومت جس طرح کی ترمیم کررہے ہیں ایسے میں تو آئین سے باسٹھ اورتریسٹھ بھی نکال دیا جائے تاکہ ان کیلئے راہیں ہموار ہوجائیں. اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی بد نصیبی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں نہیں سمجھتیں،ختم نبوت کے معاملے پر بھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے،صرف عوامی مسلم لیگ نے معاملہ اٹھایا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیںبنی گالہ جعلی این او سی کا معاملہ : عمران خان کو پھنسانے کے لیے نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں کون سا پروپیگنڈہ تیار ہو رہا ہے؟بڑی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیںموجودہ سیاست میں رضیہ سلطانہ بننے کی آرزواور بادشاہی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف خاتون کالم نگار کی (ن) لیگ کی اندرونی سیاست پر بہت کچھ واضح کرتی ہوئی تحریر



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2t67GIQ
via IFTTT

بنی گالہ جعلی این او سی کا معاملہ : عمران خان کو پھنسانے کے لیے نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں کون سا پروپیگنڈہ تیار ہو رہا ہے؟بڑی خبر آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس میں ن لیگ کامشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں مریم اورنگزیب، طلال چودھری ،پرویزرشید ،آصف کرمانی، طارق فاطمی،عباس آفریدی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں عمران خان کے گھر کے مبینہ جعلی این او سی پر بات چیت ہوئی، قانونی مشیروں کی مبینہ

جعلی این اوسی کے معاملے پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا گھر کی تعمیرات کے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس میں ان کے بنی گالا گھر کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 13 صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق یونین کونسل بہارہ کہو کے سابق سیکریٹری محمد عمر نے اپنے بیان میں بنی گالا گھر کے این او سی کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ 2003 میں یو سی بہارہ کہومیں سیکریٹری تعینات تھے اور اس دوران یونین کونسل نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کے لئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جب کہ عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔سابق سیکریٹری کے مطابق 2003 میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت ہی موجود نہیں تھی اس وقت یونین کونسل کے تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے، سابق سیکریٹری نے کہا کہ عمران خان سے درخواست پر مزید کارروائی کے لئے

بنی گالا کا نقشہ طلب کیا گیا تھا لیکن نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔دوسری طرف 1987 سے 1991 تک چیئرمین یونین کونسل رہنے والے محمد یعقوب ملک نے بھی کہا ہے کہ میں نے نہ تو عمران خان کی زمین کا نقشہ پاس کیا اور نہ ہی کوئی این او سی جاری کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ جو لیٹر عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ ان کے دستخط سے جاری ہوا وہ دستخط انہی کے ہیں لیکن کسی نے دستخط شدہ کاغذ کو کسی طرح آفس سے حاصل کرکے مضمون تیارکیا ہے جس پر ان کانام بھی درست نہیں لکھا گیا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیںموجودہ سیاست میں رضیہ سلطانہ بننے کی آرزواور بادشاہی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف خاتون کالم نگار کی (ن) لیگ کی اندرونی سیاست پر بہت کچھ واضح کرتی ہوئی تحریر



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyiOJY
via IFTTT

پی ایس ایل 3 : آج کون کون سی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی ، پوائنٹس ٹیبل پر برتری کی جنگ کون جیت رہا ہے؟ جانیے

 

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزرات نو بجے ان ایکشن ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کے میدان میں پشاور زلمی اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ گلیڈی ایٹرز

بھرپور فارم میں موجود ہیں، گزشتہ روز ٹیم اسلام آباد کو ہرانے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ سیمی الیون پی ایس ایل تھری میں تسلسل کیساتھ پرفارمنس نہیں دے پا رہی۔زلمی نے ابھی تک تین میچ کھیلے، صرف ایک جیتا دو میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج کے میچ میں کونسی ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے شائقین کو رات نو بجے کا انتظار ہے۔ پشاور زلمی کو تین میں سے دو میچز میں شکست ہوچکی ، گلیڈٰی ایٹرز بہتر پرفارمنس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے سلامی بلے باز تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاعی کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو 3 میچز میں سے ایک میں کامیابیجب کہ 2 میجز میں سکشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی تمیم اقبال ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ پہلے ایڈیشن سے ہی زلمی کا حصہ ہیں۔دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کل اپنا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پوری ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ

ہر میچ اب ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اچھی ٹیموں سے مقابلہ کر رہے ہیں جس میں سے ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ (ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیںپی ایس ایل 3 : پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ، فتح پہ فتح سمیٹنے والی مقبول ترین ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کا آنے کا اعلان کر دیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2GQ6zPG
via IFTTT

وکیل ہونا کوئی قابلیت نہیں ۔۔۔ ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والوں کو چیف جسٹس نے نا اہل قرار دیتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند 2 امیدوار وں کی اپیلیں خارج کردیں۔ سپریم کورٹ میں اپیلیں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں عبدالقادر اور اسلام حسین کی جانب سے دائر کی گئیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ دونوں امیدوار ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے اس لیے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹیکنو کریٹ کیلئے 20 سال کا تجربہ اور 16 سالہ تعلیم ضروری ہوتی ہے اس لیے دونوں امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایل ایل بی کرکے تعمیراتی کمپنی چلانے والے کو ٹیکنوکریٹ نہیں کہہ سکتے ایسے لوگ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آئے تو سینیٹ کا مقصد ختم ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تجربہ تو 20 سال پرچون کی دکان چلانے والے کا بھی ہوتا ہے، ایک بندہ 20 سال فیل ہو کر بی اے کرلے تو کیا وہ ٹیکنو کریٹ ہوگیا؟ٹیکنو کریٹ کا کام سینیٹ میں اپنے شعبے سے متعلق ماہرانہ رائے دینا ہوتا ہے معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2F3kgyk
via IFTTT

موجودہ سیاست میں رضیہ سلطانہ بننے کی آرزواور بادشاہی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف خاتون کالم نگار کی (ن) لیگ کی اندرونی سیاست پر بہت کچھ واضح کرتی ہوئی تحریر

 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے خدا کی قسم اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں… حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول مبارک ہے کہ ‘‘ کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں ‘‘…

خاتون کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ اپنے آج کے کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ حکومتی خوشامدیوں مفاد پرستوں اور ملزمان کے علاوہ باقی پورے ملک کو یقین ہے کہ موجودہ عدلیہ اور فوج محب وطن ہیں اور ملک کو یقیناً مثبت راہ پر ڈال رہے ہیں۔ جہاں تک بادشاہی سوچ کا تعلق ہے تو اس میں خاتون کی حکمرانی کو یہ دھرتی تو کجا امریکہ کی غیر مسلم دھرتی بھی قبول نہیں کرتی۔ مسلم لیگی نظریاتی ایک ایم پی اے نے سرگوشی میں ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ‘‘اللہ کے ایک نیک بندے شاہ صاحب نے بے نظیر بھٹو کے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق فرمایا تھا کہ یہ دھرتی عورت کو قبول نہیں کرے گی۔ بے نظیر وزیراعظم بن گئیں۔ شاہ صاحب نے فرمایا دوسری بار بھی جیت جائے گی لیکن یہ دھرتی عورت کو قبول نہیں کرے گی انجام بُرا ہے اور پھر بی بی ماری گئی …اس مسلم لیگی ایم پی اے کی بات سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کی ضرورت نہیں۔ یہ گفتگو مسلم لیگ (ن) کا وزیر کر رہا تھا۔ ہم نے پوچھا حمزہ شہباز کہاں غائب ہیں ؟ جواب ملا غائب نہیں مگر سیاست میں ٹائمنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ پھر ان صاحب

نے ہمارے ایک کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی موجودہ اندرونی صورتحال سے متعلق آپ نے دو سال قبل سب لکھ دیا تھا۔ ایک زمانہ قبل از اسلام کہلاتا ہے جو زمانہ جاہلیت بھی کہلاتا ہے اور دوسرا زمانہ دور جلا وطنی کہلاتا ہے۔ لیکن الا ماشا اللہ مسلمانوں نے زمانہ جاہلیت کی تاریخ سے کچھ نہ سیکھا اور نہ مسلم لیگ (ن) نے زمانہ جلا وطنی سے کوئی سبق حاصل کیا۔ الٹا بادشاہی سیکھ کر آگئے۔ موجودہ سیاست میں رضیہ سلطانہ بننے کی آرزو میں خالدہ ضیاء بننے کا اندیشہ زیادہ موجود ہے۔ زمانہ جلا وطنی میں ایک دور حمزہ شہباز کا تھا۔بڑوں کو تیسری مرتبہ پاور مل گئی تو بادشاہی سوچ نے جانشینی ہی بدل ڈالی۔ میاں شہباز شریف کی پارٹی صدارت نا گزیر ہو چکی تھی۔ عدلیہ نے شکنجہ سخت نہ کیا ہوتا تو شہباز شریف کا نمبر نہیں تھا۔ حالات کے پیش نظر پارٹی میں اس وقت میاں شہباز شریف آخری چوائس اور مجبوری ہیں۔ البتہ وزارت عظمیٰ مشکوک ہو گئی ہے۔ الطاف حسین بھی تا حیات قائد تھا۔ کہاں گیا ؟ پاکستان میں دو پار ٹی نظام چلے گا۔ اکثریت کسی ایک جماعت کو جب بھی ملی فرعونیت نے سر اُٹھایا۔ مستقبل پاکستان کی سیاست

میں ایک بڑی تبدیلی لا رہا ہے۔ احد چیمہ کی سلطانی گواہی گیم چینجر ثابت ہو گی۔ مافیاز بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔ ان کی کالونیوں اور کاروبار نے قبر وں میں ساتھ جانے سے انکار کر دیا ہے۔ کوئی نظریاتی مسلم لیگی اداروں کے خلاف سڑکوں پر نہیں نکلے گا۔ یہ لوگ دولت سے اپنے گھر بھریں اور ڈنڈے کھانے کے لئے غریب عوام ؟ بہت جذباتی بلیک میلنگ ہو گئی بس اور نہیں… جنہاں کھادیاں گاجراں ڈھڈ اونہاں تے پیڑ… جو بوئے گا وہی کاٹے گا…ملک کے مقروض ٹولوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے۔ حرم کعبہ میں مانگی ہماری حالیہ دعا پر کروڑوں پاکستانیوں نے آمین کہا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں نہ بادشاہی سیاست چلے گی۔ ایسا سمجھنے والے نشان عبرت بنیں گے۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2t6CgCc
via IFTTT

Wednesday, 28 February 2018

عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی، مجموعی طور پر 16 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی ہے۔

مذکورہ سمری میں پیٹرول 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسےفی لیٹر، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا اورقیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پڑے گا۔

The post عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F21dQA
via IFTTT

نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ

 

نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ

 

The post نیب نے احد چیمہ کو سوچ سمجھ کر پکڑا ہے: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2owQEPv
via IFTTT