Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

بنی گالہ جعلی این او سی کا معاملہ : عمران خان کو پھنسانے کے لیے نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں کون سا پروپیگنڈہ تیار ہو رہا ہے؟بڑی خبر آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس میں ن لیگ کامشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں مریم اورنگزیب، طلال چودھری ،پرویزرشید ،آصف کرمانی، طارق فاطمی،عباس آفریدی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں عمران خان کے گھر کے مبینہ جعلی این او سی پر بات چیت ہوئی، قانونی مشیروں کی مبینہ

جعلی این اوسی کے معاملے پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا گھر کی تعمیرات کے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس میں ان کے بنی گالا گھر کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 13 صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق یونین کونسل بہارہ کہو کے سابق سیکریٹری محمد عمر نے اپنے بیان میں بنی گالا گھر کے این او سی کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ 2003 میں یو سی بہارہ کہومیں سیکریٹری تعینات تھے اور اس دوران یونین کونسل نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کے لئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جب کہ عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔سابق سیکریٹری کے مطابق 2003 میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت ہی موجود نہیں تھی اس وقت یونین کونسل کے تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے، سابق سیکریٹری نے کہا کہ عمران خان سے درخواست پر مزید کارروائی کے لئے

بنی گالا کا نقشہ طلب کیا گیا تھا لیکن نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔دوسری طرف 1987 سے 1991 تک چیئرمین یونین کونسل رہنے والے محمد یعقوب ملک نے بھی کہا ہے کہ میں نے نہ تو عمران خان کی زمین کا نقشہ پاس کیا اور نہ ہی کوئی این او سی جاری کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ جو لیٹر عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ ان کے دستخط سے جاری ہوا وہ دستخط انہی کے ہیں لیکن کسی نے دستخط شدہ کاغذ کو کسی طرح آفس سے حاصل کرکے مضمون تیارکیا ہے جس پر ان کانام بھی درست نہیں لکھا گیا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی

یہ بھی پڑھیںموجودہ سیاست میں رضیہ سلطانہ بننے کی آرزواور بادشاہی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف خاتون کالم نگار کی (ن) لیگ کی اندرونی سیاست پر بہت کچھ واضح کرتی ہوئی تحریر



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyiOJY
via IFTTT

No comments:
Write komentar