لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزرات نو بجے ان ایکشن ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کے میدان میں پشاور زلمی اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ گلیڈی ایٹرز
بھرپور فارم میں موجود ہیں، گزشتہ روز ٹیم اسلام آباد کو ہرانے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ سیمی الیون پی ایس ایل تھری میں تسلسل کیساتھ پرفارمنس نہیں دے پا رہی۔زلمی نے ابھی تک تین میچ کھیلے، صرف ایک جیتا دو میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج کے میچ میں کونسی ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے شائقین کو رات نو بجے کا انتظار ہے۔ پشاور زلمی کو تین میں سے دو میچز میں شکست ہوچکی ، گلیڈٰی ایٹرز بہتر پرفارمنس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے سلامی بلے باز تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاعی کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو 3 میچز میں سے ایک میں کامیابیجب کہ 2 میجز میں سکشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی تمیم اقبال ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ پہلے ایڈیشن سے ہی زلمی کا حصہ ہیں۔دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کل اپنا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پوری ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ
ہر میچ اب ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اچھی ٹیموں سے مقابلہ کر رہے ہیں جس میں سے ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ (ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2GQ6zPG
via IFTTT
No comments:
Write komentar