Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

وکیل ہونا کوئی قابلیت نہیں ۔۔۔ ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والوں کو چیف جسٹس نے نا اہل قرار دیتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند 2 امیدوار وں کی اپیلیں خارج کردیں۔ سپریم کورٹ میں اپیلیں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں عبدالقادر اور اسلام حسین کی جانب سے دائر کی گئیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ دونوں امیدوار ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے اس لیے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹیکنو کریٹ کیلئے 20 سال کا تجربہ اور 16 سالہ تعلیم ضروری ہوتی ہے اس لیے دونوں امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایل ایل بی کرکے تعمیراتی کمپنی چلانے والے کو ٹیکنوکریٹ نہیں کہہ سکتے ایسے لوگ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آئے تو سینیٹ کا مقصد ختم ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تجربہ تو 20 سال پرچون کی دکان چلانے والے کا بھی ہوتا ہے، ایک بندہ 20 سال فیل ہو کر بی اے کرلے تو کیا وہ ٹیکنو کریٹ ہوگیا؟ٹیکنو کریٹ کا کام سینیٹ میں اپنے شعبے سے متعلق ماہرانہ رائے دینا ہوتا ہے معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2F3kgyk
via IFTTT

No comments:
Write komentar