Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 20 May 2018

حکومت کے پہلے 100 دن:عمران خان آج کیا خصوصی اعلان کرنے والے ہیں؟ اسلام آباد سے بریکنگ نیوز آگئی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پہلے 100دنوں کا پروگرام تیار کر لیا جس کا اعلان عمران خان آج نیوز کانفرنس میں کریں گے ،پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جو اس طرح کے پروگرام کا اعلان کرنے جارہی ہے

جس سے اس جماعت کی سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے ،ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ 100روزہ پلان ملک کو درپیش اہم اور سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز کا عکاس ہے اور اس پلان میں ان چیلنجز کا حل تجویز کیا گیا ہے ، پلان میں توانائی، معیشت، زراعت، غربت کے خاتمے ، امن وامان میں بہتری موثر خارجہ پالیسی، تعلیم، صحت اور دیگر مسائل کے حل کی تجاویز شامل ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی آئندہ حکومت کے لئے 100 روزہ منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کپتان کا سو روزہ منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور مینار پاکستان جلسے میں دیے گئے گیارہ نکات کے گرد گھومتا ہے عمران خان نے سو روزہ پلان میں معیشت کی بحالی، ٹیکس اصلاحات، تعلیم، صحت اور زراعت کے بارے میں عملی پالیسیوں پر عملدرآمد کا منصوبہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حکومتی پلان میں خارجہ محاذ پر تعلقات، خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی کا حکومتی منصوبہ آئندہ ہفتے 20 مئی کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل یہ پلان 13 مئی کو پیش ہونا تھا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ivl14K
via IFTTT

No comments:
Write komentar