Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

مذاکرات جاری۔۔۔مزید کونسے 22 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اگلے ایک دو روز میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں؟ صوبہ پنجاب سے (ن) لیگ کا مکمل صفایا کر دینے والی خبر آگئی

 

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگ کے مزید 22 ارکان اسمبلی کے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری حکومتی جماعت کے مزید 22 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں اور کسی بھی وقت شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے روزنامہ 92 نیوز کو انکشاف کیا ہے کہ

پنجاب میں حکومتی جماعت کے مزید ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کسی وقت بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو سکتے ، 12 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور 10 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ کسی وقت بھی تحریک انصاف میں شمولیت کر سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایاذوالفقار کھوسہ، عاشق گوپانگ، ریاض پیرزادہ، جعفر لغاری، صاحبزادہ فیض الحسن، رائو اجمل، سردار ممتاز خان، شیخ اکرم، رجب علی بلوچ، غلام بی بی بھروانہ، ملک عذیر خان، ارمغان سبحانی اور نجف عباس سیال سے سینئر پارٹی رہنمائوں کی بات چیت جاری ہے اور حکومتی جماعت کے یہ ممبران کسی وقت بھی عمران خان کو جوائن کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا 10 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی، جن میں زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ، اس وقت تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں،ان ایم پی ایز کی درخواست پر انکے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے ، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ جنہوں نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، اس کا ٹاسک بھی شاہ محمود قریشی اور اسحاق خاکوانی کو سونپا گیا تھا۔انہوں نے بتایا الیکشن شیڈول کے اعلان تک تحریک انصاف میں الیکٹیبلز

شامل ہوتے رہیں گے ،پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کچھ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، جو اجلاس اس ماہ کے پہلے ہفتے کے آخر میں شروع ہونا تھے ، اب امکان ہے کہ وہ اس ماہ کے دوسرے ہفتے کے آخر میں رکھے جائیں گے ۔انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن کے ٹکٹ دینے کے لئے جو بھی فارمولا ہو لیکن الیکٹیبلز ٹکٹ ملنے کی یقین دہانی پر ہی پارٹی کو جوائن کر رہے ہیں ، اس وقت جن الیکٹیبلز سے بات چیت چل رہی ہے اس میں بھی ٹکٹوں کو فائنل کر کے معاملہ آگے بڑھے گا۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے رابطے پر کہا جنوبی پنجاب پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا، جنوبی پنجاب کے قدآور سیاسی گھرانے ہمیں جوائن کر چکے ہیں اور مزید سے رابطے ہیں ۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے رابطے پر بتایا پارلیمانی بورڈ اجلاس اس ماہ کی 17 تاریخ کے بعد متوقع ہیں، ڈیرہ غازی خان کے کھوسہ صاحبان سے مذاکرات جاری ہیں، امید ہے وہ عمران خان کو جوائن کر لیں گے ۔دوسری طرف پنجاب میں حکومتی جماعت کے مزید ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کسی وقت بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو سکتے ، 12 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور 10 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ کسی وقت بھی تحریک انصاف میں شمولیت کر سکتے ہیں۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I5t4F3
via IFTTT

No comments:
Write komentar