Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

افسوسناک خبر :پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا ڈالا ، تشویشناک کی اطلاعت موصول

 

بنوں (ویب ڈیسک) دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناڈالا ، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے جنرل بس سٹینڈ پر پولیس موبائل کھڑی تھی کہ دہشتگردوں

نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اسے نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا ۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے نتیجے میں پولیس موبائل سمیت تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں میں جنرل بس اسٹیشن پر کھڑی پولیس وین کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ig7GJD
via IFTTT

No comments:
Write komentar